سرکاری خرچ پر عوام، افسران یا اعلیٰ حکومتی ارکان کےحج و عمرہ کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سرکاری خرچ پر حج کے لیے جانے والے سرکاری ملازمین یا اعلیٰ افسران اور عوام کو اگر حکومتی قانون اور ضابطہ کےمطابق حج کے لیے خرچ دیا جاتا ہو اور غیر قانونی طریقے سے انہوں نے حج کے لیے خرچ نہ لیا ہو تو اس طرح حج پر جانا بلاشبہ جائز اور درست ہے، تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو اس کی وضاحت کر کے دوبار ہ حکمِ شرعی معلوم کر سکتے ہیں ۔