السلام علیکم! میں امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اولاد درگاہ میں جا کر مانگنی جائز ہے اور درگاہ پر اپنا مسئلہ بیان کر کے دعا کرنی چاہیے درگاہ پر ماتھا ٹیکنا چاہیے، میرے کچھ دوستوں نے کہا کہ وسیلہ ہے دے کر دعا کرو، دعا قبول ہوگی، میرا کہنا یہ ہے کہ کوئی مسئلہ ہو صرف اللہ ہی سے دعا کرو، وہ ہر چیز دیتا ہے، مجھے کہتے ہیں کہ تم مسلمان نہیں ہو، مجھے اس کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیں ؟
انبیاء علیہم السلام اور نیک لوگوں کے توسل سے دعا مانگنا اگرچہ جائز ہے، اور احادیث مبارکہ اور سلف صالحین سے ثابت ہے، لیکن درگاہ وغیرہ پر جا کر غیراللہ سے مانگنا اور غیر اللہ کے سامنے ماتھا ٹیکنا ، جس میں کئی اور منکرات کا ارتکاب بھی کیا جاتا ہے، شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے، اگر سائل بھی اس قسم کا مسئلہ بتاتا ہو تو یہ بلاشبہ درست ہے، اسے مسلمانی سے خارج سمجھنا درست نہیں، البتہ اس مسئلہ میں اتنی شدت اختیار کرنا کہ علماء کی بے اکرامی تک نوبت پہنچ جائے بری بات ہے۔
كما في تکملة فتح الملھم: ان التوسل بالمقبولین عند اللہ فی الدعاء سواء أحیاتا او امواتا جائز وثبت توسل عمر رضی اللہ عنہ بالعباس رضی اللہ عنہ فی الاستسقاء والتوسل برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی قصة ضریر بعد وفاة النبی فلاشبهة فی الجواز نعم إذا ظهر فی ذلك غلو فی عامة الناس منعو من اجل ذلك فالمنع فی مثل ذلك صحیح ایضاً ولکن الاعتقاد بان اللہ تعالیٰ تجب علیه الاجابة بالتوسل او ان هولآء المقربین المتوسل بهم یرجیٰ منهم الاعانة أو ان ان اسماءهم کاسماء اللہ تعالیٰ فان کل ذلك زیادة علیٰ الشرع اھ (۵/ ۶۲۵)
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1