نماز قصر

تبلیغی جماعت کا دورانِ تشکیل قصر نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
50128
| تاریخ :
2022-03-27
عبادات / نماز / نماز قصر

تبلیغی جماعت کا دورانِ تشکیل قصر نماز پڑھنا

میں تبلیغی جماعت کے ساتھ جانا چاہتا ہوں , لیکن مجھے اس بات کے بارے میں بتائیں کہ سفر کے دوران میں نماز قصر کرنا پڑے تو کیسے کروں ؟ اور جب میں اس مقام پر پہنچوں جس مقام پر میری تشکیل ہے تو نماز کیسے ادا کروں ؟ اور گھر سے چلنے پر سفر شروع ہو گا یا اس کی کوئی حد ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کی جماعت سفرشرعی (78) کلومیٹر یا اس سے زائد کا ارادہ کرکے اپنے شہر یا گاؤں کی حدود سے نکل جائیں تو وہ مسافر شمار ہونگے وہ دوران سفر اپنی چار رکعت والی نماز میں قصر کریں گے، تاہم جس جگہ تشکیل ہوگئی ہو اس جگہ پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کا ارادہ ہو تو سائل اور اس کے ساتھ جماعت والے پوری نماز پڑھیں گے ورنہ اپنی انفرادی نماز میں قصر کریں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية: ولا يزال حكم السفر حتى ينوى الاقامة في بلدة اوقرية خمسة عشر يوما او اكثر - اھ (ج:1 ص: 124)-
وفى الفتاوى الشامية: دخل بلدة ولم ينوها بل ترقب السفر غدا او بعده يقصر ، لان حالته تنافى عزيمته - اھ (ج 2 ص : 53)-
وفي الفتاوى الهندية: ويكفى ذلك القصد غلبة الظن يعنى اذاغلب على ظنه انه يسافر قصر ولا يشترط فيه التيقن (الى قوله )والجندی انما یکون تبعا للامیر اذا کان یرزق من الامیر أما اذا کانت ارزاقھم من اموال انفسھم فالعبرۃلنیتھم۔(1/139)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50128کی تصدیق کریں
0     800
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات