ہم روزانہ ایک سو چالیس (140) کلومیٹرسفر کرکے ڈیوٹی پر جاتے ہیں، اور اتناہی سفر واپسی پرکرتے ہیں، ڈیوٹی کے دوران ہم ظہر اور عصر کی نماز قصر پڑھیں گے یا پوری؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
سائل اگر اپنے شہر سے باہر ایک سو چالیس (140) کلومیٹر کی مسافت طے کرکے ڈیوٹی کے لئے جاتا ہو، تو اس صورت میں سائل پر ڈیوٹی کے مقام پر آتے جاتے ہوئے راستہ میں اپنی انفرادی نمازوں میں قصر کرنا لازم ہوگا۔
کما فی الشامیہ: وإن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر يوما قصر، هكذا في الهداية (1/ 139)
وفي النتف في الفتاوى للسغدي: ما يصير به الرجل مُسَافِرًا ويصير الرجل مُسَافِرًا بشيئين 1 - بِخُرُوجِهِ من بلده 2 - مَعَ نِيَّة السفر ما يصير به الرجل مقيما ويصير مقيما بشيئين 1 - أحدهما إذا عزم عَليّ إِقَامَة خَمْسَة عَشْرِ يَوْمًا أَيْنَ مَا كَانَ الا فِي ثَلَاثَةِ أَمَاكِن أحدها في السَّفِينَة في وسط الْبَحْرِ وَالثَّانِي فِي وسط المَفَازَة المملكة وَالثَّالِث في دار الْحَرْب اھـ (76/1)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4