5 سال پہلے میں نے قومی بچت میں رقم جمع کی، لیکن بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ سود ہے ؟ پھر میں نے اپنے پیسے کو قبل از وقت تھوڑے سے منافع سے ذرا بیک لیا میں نے ایک گھر خریدا جس میں 2 لاکھ قومی بچت کے پیسے شامل ہیں ؟ تو میرے گھر پر کیا حکم ہوگا اور میں اپنے پیسوں کو کیسے پاک کروں ؟
سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی، کہ مذکور گھر کے خریدنے میں جو دولاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں، کیا وہ قومی بچت اسکیم میں رکھی جانے والی اصل رقم تھی ؟ یا اصل رقم پر ادارے کی طرف سے ملنے والی اضافی (سودی) رقم تھی؟ تاہم مذکور مکان کی خریداری میں خرچ ہونے والی رقم اگر وہ تھی، جو سائل کی طرف سے جمع کی گئی تھی، تو ایسی صورت میں سائل کے لئے مذکور گھر سے مستفید ہو نا بلا شبہ درست ہے، تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو، تو اس کی وضاحت کر کے اس کے متعلق حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
کمافی فقہ البیوع:اما الشرع فقد خص من معناہ اللغوی العام،فجعلہ مقصوراً علیٰ مبادلۃ المال بالمال علیٰ وجہ الذی ینتقل بہ ملکیۃ البدلین شرعاً اھ(1/23)۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1