کیا حکومت کی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنا اور منافع حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ یہ سوال روایتی بینک’’ نیشنل سیونگ سینٹر‘‘ کے نام سے ہے، اور یہ 100 فیصد وفاقی حکومت کے تحت ہے ، وہ پاکستانی شہریوں کے لئے مختلف سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتی ہے، آپ کو اپنی رقم ان کے پاس لگانے کی ضرورت ہے اور وہ آپ کو سرمایہ کاری پر ماہانہ سہ ماہی، چھ ماہی اور سالانہ منافع دیں گے، منافع کی شرح وقتا فوقتاًبدلتی رہتی ہے۔
نیشنل سیونگ کے ذریعے جو سرمایہ کاری کی جاتی ہے، اس میں شرعی اصولوں کی رعایت نہیں کی جاتی ، اس میں متعین شرح منافع پر سرمایہ کاری کی جاتی ہے، جو رقم اس مد میں لی جاتی ہے، اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے اور اس پر جو منافع ملتا ہے وہ سود ہے، اس لئے نیشنل سیونگ میں سرمایہ کاری جائز نہیں ہے۔
كما قال تعالى فى القرآن المجيد: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾ (البقرة: 278) ۔
وفى روح البيان: ومن اقرض شيأ بشرط ان يرد عليه أفضل فهو قرض جر منفعة وكل قرض جر منفعة فهو ربا اھ (1/ 437)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0