میں نے ایک دوست کو بینک سے 4,93,000 روپے لے کر دیے، اور بینک کو پانچ سال کی اقساط پر سات لاکھ روپے واپس کرنے ہیں، جو وہ شخص مجھے ہر مہینے قسط دیتا ہے۔ مجھے اس کا کوئی فائدہ یا نقصان نہیں، کیا یہ رقم میرے لیے حرام ہے؟
واضح ہو کہ سودی لین دین کرنا نصوصِ قطعیہ کی رو سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ لہٰذا سائل مذکورہ سودی معاملے میں اپنے دوست کے ساتھ معاونت کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہوا ہے، جس پر اسے صدقِ دل سے توبہ و استغفار اور آئندہ کے لیے اس طرح کے معاملات میں ملوث ہونے سے احتراز لازم ہے۔ البتہ سوال میں مذکور قرض کی قسطیں پوری ہونے تک سائل کے لیے اپنے دوست کی قسط بینک میں جمع کرانے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔ تاہم سائل اور اس کے دوست پر جلد از جلد اس معاملے سے نکلنے کی کوشش اور آئندہ کے لیے سودی معاملات سے احتراز لازم ہے۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1