غسل

شرمگاہ میں کوئی ٹھوس یا مائع دوا داخل کرنے سے وضو اور غسل کا حکم

فتوی نمبر :
42527
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

شرمگاہ میں کوئی ٹھوس یا مائع دوا داخل کرنے سے وضو اور غسل کا حکم

طبی معائنہ کی غرض سے شرمگاہ ( خواہ اگلی ہو یا پچھلی) میں انگلی، انگلیاں یا کوئی باریک کیمرہ وغیرہ داخل کرنے سے اُس عورت یا مرد پر غسل واجب ہو جائےگا یا نہیں؟ علاج کی غرض سے پیشاب یا پاخانے والی جگہ کے اندر کوئی ٹھوس دوا مثلاً کیپسول، گولی وغیرہ رکھنے یا مائع دوا مثلا ٹیوب، کریم، قطرات وغیرہ ڈالنے پر غسل اور وضو کا کیا حکم ہے؟َ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

طبعی معائنہ کی غرض سے مرد و عورت کی اگلی یا پچھلی شرمگاہ میں محض کوئی ٹھوس یا مائع چیز داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا، اور نہ ہی وضو لازم ہوتا ہے، البتہ اگر وہ کوئی ٹھوس چیز ہو اور شرمگاہ سے نکالنے کے بعد اس پر کوئی تری یا نجاست لگی ہوئی نکلے، تو اس سے مریض کا وضو ٹوٹ جائےگا، اسی طرح (پچھلی شرمگاہ میں ڈالی جانے والی چیز)اگر مائع چیز (مثلاً دواء وغیرہ) تھی تو محض اس کے واپس آنے سے وضو ٹوٹ جائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البحر الرائق: وكذا المحقنة إذا أدخلها ثم أخرجها إن لم يكن عليها بلة لا تنقض والأحوط أن يتوضأ كذا في منية المصلي وفي الخانية، وإذا أقطر في إحليله دهنا ثم عاد فلا وضوء عليه بخلاف ما إذا احتقن بدهن ثم عاد اهـ. (۱/ ۳۱)
وفیه أیضاً: لو أدخل إصبعه في دبره ولم يغيبها، فإنه يعتبر فيه البلة والرائحة، وهو الصحيح اهـ. (۱/ ۳۱)
وفی بدائع الصنائع: فالحدث هو نوعان: حقيقي، وحكمي أما الحقيقي فقد اختلف فيه، قال أصحابنا الثلاثة: هو خروج النجس من الآدمي الحي، سواء كان من السبيلين الدبر والذكر أو فرج المرأة اھ (۱/۲۴)
وفی فتاویٰ قاضی خان: ولو أدخل فی دبره شیئا وطرف منه خارج، فاخرجه لا وضوء علیه، قالوا تأویل هذا إذا لم تکن علیه بلة، فان کان نقض الوضوء اھ (۱/ ۳۷)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقاراحمد سلطان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42527کی تصدیق کریں
0     2374
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے بعد منی کے قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات