شرکت و مضاربت

کاروبار میں شریک کے بیٹے کی شرکت کے متعلق ایگریمنٹ کا حکم

فتوی نمبر :
41339
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کاروبار میں شریک کے بیٹے کی شرکت کے متعلق ایگریمنٹ کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ میں پارٹنر شپ پر بزنس شروع کر رہا ہوں، اور میری ابھی شادی نہیں ہوئی، اگر بعد میں میری اولاد میں اس کی تقسیم ہوگی، تو اس کا طریقہ کیا ہو گا؟ میں کمپنی میں % 25 شیئر ز کا مالک ہوں، اور اگر میر از یادہ مال شیئرز میں ہو تو کیا ضروری ہے کہ انہیں بیچ دیا جائے گا؟ اسی طرح ہم نے ایگریمنٹ میں لکھا ہے کہ بڑا بیٹا اگر عمر میں اٹھارہ سال سے زیادہ ہے، تو وہ بزنس میں آسکتا ہے، تو کیا یہ قانون شریعت کے خلاف تو نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بوقتِ انتقال مذکورہ %25 شیئر ز سمیت جو کچھ بھی سائل کی ملکیت میں ہو گا، وہ سارا کا سارا سائل کا ترکہ شمار ہو گا، جو کہ اس کے اس وقت موجود ورثاء کے درمیان شرعی حصص کے مطابق تقسیم ہو گا، جبکہ سائل اور اس کے پارٹنرز کے درمیان اگر یہ معاہدہ ہوا ہو کہ بڑے بیٹے کی عمر اٹھارہ سال ہونے پر وہ بزنس میں آسکتا ہے، تو اس میں شرعاً بھی کوئی قباحت نہیں، لیکن اگر اس سے قبل کسی شریک کا انتقال ہو جاتا ہے، تو ایسی صورت میں یا تو اس کے ورثاء کے ساتھ دوبارہ نیا معاہدہ کرنا ہوگا یا اس شریک کا حصہ اس کے ورثاء کو حوالے کرنا لازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: التركة تتعلق بها حقوق أربعة جهاز الميت ودفنه والدين والوصية والميراث فيبدأ أولا بجهازه وكفنه وما يحتاج إليه في دفنه بالمعروف كذا في المحيط ويستثنى من ذلك حق تعلق بعين كالرهن والعبد الجاني فإن المرتهن وولي الجناية أولى به من تجهيزه كذا في خزانة المفتين ويكفن في مثل ما كان يلبس من الثياب الحلال حال حياته على قدر التركة من غير تقتير ولا تبذير كذا في الاختيار شرح المختار ثم بالدين وأنه لا يخلو إما أن يكون الكل ديون الصحة أو ديون المرض أو كان البعض دين الصحة والبعض دين المرض فإن كان الكل ديون الصحة أو ديون المرض فالكل سواء لا يقدم البعض على البعض وإن كان البعض دين الصحة والبعض دين المرض يقدم دين الصحة إذا كان دين المرض ثبت بإقرار المريض وأما ما ثبت بالبينة أو بالمعاينة فهو ودين الصحة سواء كذا في المحيط ثم تنفذ وصاياه من ثلث ما يبقى بعد الكفن والدين إلا أن تجيز الورثة أكثر من الثلث ثم يقسم الباقي بين الورثة على سهام الميراث اھ (6/ 447)۔
و في المبسوط للسرخسي: وأما القسمة فللذكر مثل حظ الأنثيين بقوله عز وجل {للذكر مثل حظ الأنثيين} [النساء: 11] اھ (29/ 142)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41339کی تصدیق کریں
0     330
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات