آن لائن پیسے کمانا کیسا ہے؟ اس میں کچھ ویب سائٹ ہوتی ہیں، جس میں پاکستان سے باہر کے لوگ ہمیں کام دیتے ہیں جیسے کسی کمپنی کا آن لائن فری لانسنگ پر لوگو بنانا، ویب ڈیزائننگ کرنا وغیرہ پھر وہ اس کام کے ہمیں پیسے دیتے ہیں، براہِ کرم جواب عنایت فرمائیں، جزاک اللہ خیراً
واضح ہوکہ فری لانسر کے طور پر کام کرنا عقد اجارہ اجیر مشترک کی قسم میں سے ہے، جوکہ شرعاً جائز ہے، چنانچہ اگر کوئی شخص بطور فری لانسر کام کرتے ہوئے کوئی خلاف شرع کام نہ کرتا ہو، تو بطور فری لانسر کام کرنا اس شخص کیلئے جائز ہے، اور اس کی آمدن حلال ہے، بشرطیکہ کام کی اجرت، نوعیت وغیرہ متعین کرلئے جائیں۔
کمافی الهداية: قال: "الأجراء على ضربين: أجير مشترك، وأجير خاص. فالمشترك من لا يستحق الأجرة حتى يعمل كالصباغ والقصار"؛ لأن المعقود عليه إذا كان هو العمل أو أثره كان له أن يعمل للعامة؛ لأن منافعه لم تصر مستحقة لواحد، فمن هذا الوجه يسمى مشتركا اھ(ج3 ص242)۔
وفی الھندیۃ: ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا اھ(ج4 ص411)۔ واللہ اعلم بالصوا
دورِ حاضر میں ، حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی ضرورت کی بناء پر ، گھر میں ،ٹی وی رکھنا
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ایسا سافٹ ویئر بنانا جس کو جائز و ناجائز دونوں طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہو
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 2سوفٹ ویئر انجینئر کے لیےایسے کمپنی میں کام کرنا جو موبائل گیمز بناتی ہواور آن لائن حل مہیا کر کے کرایہ لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ملٹی میڈیا کے شعبے میں کام اور اس میں ٹیکنیکل مسائل کی دیکھ بال کرنے پر اجرت لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0