حرمت مصاهرت

گواہوں کے بغیر حرمتِ مصاہرت کا حکم

فتوی نمبر :
39394
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

گواہوں کے بغیر حرمتِ مصاہرت کا حکم

سیدہ اپنے گھر میں اکیلی رہتی ہے اور اس کا شوہر سعودی عرب میں کام کرتا ہے،قریب ہی میں سیدہ کے ساس وسسر بھی رہتے ہیں،کچھ دن پہلے سیدہ نے اپنے شوہر سے شکایت کی کہ تمہارے والد مجھے بری نظر سےدیکھتے ہیں تو شوہر نے اپنی والدہ سے اس بات کا ذکر کیا اور کہا کہ والد کو سمجھا دیں کہ ایسا نہ کریں،والدہ نے جواب دیا کہ تمہارے والد شراب پیتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ کوئی غلط حرکت کی گئی ہو،لیکن میں ان کو سمجھا دوں گی کہ ایسا نہ کریں،پھر ایک لمبے عرصے کے بعد شوہر کو حرمتِ مصاہرت کی معلومات ہوئیں تو اس نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ اس کی غیر حاضری میں کوئی حرکت سسر کی طرف سے دوبارہ تو نہیں ہوئی؟ معلوم کرنے پر بیوی نے بتایا کہ سسر نے اس کے ساتھ زنا کیا ہے،شوہر کے اپنے والد سے پوچھنے پر والد نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے،وہ اس پر قسم بھی کھانے کو تیار ہیں،جبکہ بیوی نے قرآن کی قسم کھا کر یہ بیان دیا کہ اس کے ساتھ زنا ہوا ہے،لیکن اس کا کوئی بھی گواہ نہیں ہے،اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسماۃ سیدہ کے بیان پر اگر گواہ موجود ہوں یا گواہ تو موجود نہ ہوں،مگر اس کا سسر اقرارِ جرم کرتاہو،یاسیدہ کا شوہر باپ کے فسق کی وجہ سے سیدہ کی تصدیق کرتاہو،تو ایسی صورت میں سیدہ اپنے شوہر پر حرمتِ مصاہرت کی وجہ سے ہمیشہ کیلئے حرام ہوچکی ہے،ورنہ صرف سیدہ کے الزام سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہ ہوگی،اور دونوں حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوی الھندیة: رجل تزوج امرأة على أنها عذراء فلما أراد وقاعها وجدها قد افتضت فقال لها: من افتضك؟ . فقالت: أبوك إن صدقها الزوج؛ بانت منه ولا مهر لها وإن كذبها فهي امرأته، كذا في الظهيرية. لو ادعت المرأة أن مس ابن الزوج إياها كان عن شهوة لم تصدق والقول قول ابن الزوج، كذا في السراج الوهاج. رجل قبل امرأة أبيه بشهوة أو قبل الأب امرأة ابنه بشهوة وهي مكرهة وأنكر الزوج أن يكون بشهوة فالقول قول الزوج، وإن صدقه الزوج وقعت الفرقة ويجب المهر على الزوج ويرجع بذلك على الذي فعل إن تعمد الفاعل الفساد، وإن لم يتعمد؛ لا يرجع اھ(1/276)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39394کی تصدیق کریں
0     1027
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات