ایمان

کیا"کمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے "جملہ لکھنے سے عقیدہ خراب ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
39390
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

کیا"کمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے "جملہ لکھنے سے عقیدہ خراب ہوجاتا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ ہمارے مدرسے اور مسجد میں سیکورٹی کے پیش نظر (سی سی ٹی وی) کا پور اسسٹم لگا یا کیا تھا؟ مگر کچھ عرصہ سےچوری کی واردات میں اضافہ ہوا جس کے بعد مجلس وابستگان ادارہ میں سب حضرات کی طرف سے رائے آئی کہ ایک نوٹس بھی مختلف جگہوں پر آویزاں کر دیا جائے، جس پر یہ جملہ لکھا ہوا ہو کہ کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے۔
بہر حال فیصلہ کے مطابق عمل کیا گیا جس پر ایک صاحب نے کہا کہ یہ تو آپ لوگوں کا عقیدہ خراب کر رہے ہیں، اور آپ لوگوں کا کیا اللہ پر توکل نہیں؟ اب سوال یہ ہے کہ اس جملہ سے عقیدہ خراب کرنا ظاہر ہے یا نہیں؟ اور اگر جواب ہاں میں ہے تو اس کا بہترین متبادل بھی عرض کر دیں جس سے چوری کی واردات میں کمی لاسکیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مدرسہ اور مسجد یا اس کے علاوہ دیگر مقامات پر سیکورٹی کے پیش نظر (سی سی ٹی وی) کیمرے نصب کرنا اور لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے کے لیے یہ جملہ کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے کسی بورڈ وغیرہ پر لکھ کر مختلف مقامات پر آویزان کرنا چوری وغیرہ دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے من جملہ اسباب میں سے ایک سبب ہے، جو توکل کے منافی نہیں ہے، اور نہ ہی اس سے لوگوں کے عقائد خراب ہونے کا اندیشہ ہے تاہم لوگوں کو جرائم سے روکنے کے لیے اسباب اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ وعظ ونصیحت سے بھی کام لینا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی: حدثنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان، قال: حدثنا المغيرة بن أبي قرة السدوسي، قال: سمعت أنس بن مالك، يقول: قال رجل: يا رسول الله أعقلها وأتوكل، أو أطلقها وأتوكل؟ قال: اعقلها وتوكل الخ (4/249 رقم الحدیث 2517 )۔
وفی ردالمحتار: تحت (" لَرَزَقَكُمْ ") وَلَوْ تَرَكْتُمُ الْأَسْبَابَ فَإِنَّهُ يَرْزُقُ الْبُطَّالَ وَالْعُمَّالَ، (الی قولہ) فَالْحَدِيثُ لِلتَّنْبِيهِ عَلَى أَنَّ الْكَسْبَ لَيْسَ بِرَازِقٍ، بَلِ الرَّازِقُ هُوَ اللَّهُ تَعَالَى، لَا لِلْمَنْعِ عَنِ الْكَسْبِ فَإِنَّ التَّوَكُّلَ مَحَلُّهُ الْقَلْبُ فَلَا يُنَافِيهِ حَرَكَةُ الْجَوَارِحِ، (الی قولہ) قَالَ الشَّيْخُ أَبُو حَامِدٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى -: قَدْ يُظَنُّ أَنَّ مَعْنَى التَّوَكُّلِ تَرْكُ الْكَسْبِ بِالْبَدَنِ، وَتَرْكُ التَّدْبِيرِ بِالْقَلْبِ، وَالسُّقُوطُ عَلَى الْأَرْضِ كَالْخِرْقَةِ الْمُلْقَاةِ أَوْ كَلَحْمٍ عَلَى وَضَمٍ، وَهَذَا ظَنُّ الْجُهَّالِ فَإِنَّ ذَلِكَ حَرَامٌ فِي الشَّرْعِ، وَالشَّرْعُ قَدْ أَثْنَى عَلَى الْمُتَوَكِّلِ، (الی قولہ) وَقَالَ الْإِمَامُ أَبُو الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيُّ: اعْلَمْ أَنَّ التَّوَكُّلَ مَحَلُّهُ الْقَلْبُ، وَأَمَّا الْحَرَكَةُ بِالظَّاهِرِ فَلَا تُنَافِي التَّوَكُّلَ بِالْقَلْبِ بَعْدَ مَا يَحِقُّ الْعَبْدُ أَنَّ الرِّزْقَ مِنْ قِبَلِ اللَّهِ تَعَالَى، الخ (8/3320 رقم الحدیث5299 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہد عظمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39390کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
Related Topics متعلقه موضوعات