میں درجہ سابعہ کا طالب علم ہوں ، سوال یہ ہے کہ غیبت کی توبہ کے لئے جس آدمی کی غیبت کی اس سے معافی مانگنا لازم ہے یا صرف اللہ تعالی سے توبہ کریں، اور اس آدمی کے لیے مغفرت کی دعاء کرنی چاہیے ؟ راجح قول بتائیں
جس شخص کی غیبت کی گئی تھی اگر اس کو اس غیبت کے بارے میں علم ہو گیا ہو تو ایسی صورت میں اللہ تعالی سے تو بہ کرنے کے ساتھ اس شخص سے بھی معافی مانگنا لازم ہے ، ورنہ فقط اللہ تعالی کے سامنے توبہ و استغفار کرے اور آئندہ اس طرح غیبت سے بھی اجتناب کرے، امید ہے اللہ تعالی معاف فرمائیں گے۔
كما في الدر المختار: وإذا لم تبلغه يكفيه الندم وإلا شرط بيان كل ما اغتابه به اھ (6/ 410)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وإلا شرط بيان كل ما اغتابه به) أي مع الاستغفار والتوبة والمراد أن يبين له ذلك ويعتذر إليه ليسمح عنه اھ (6/ 410) والله اعلم بالصواب