بیس دن عمرے کے سفر میں مکہ سے مدینہ سفر کے دوران مدینہ میں سفرانہ نماز ادا کی جائیگی یا مکمل نماز؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مکہ مکرمہ میں کم از کم پندرہ دن اقامت کی نیت ہو تو مکہ مکرمہ میں وہ شخص شرعاً مقیم ہوگا اور پوری نماز پڑھےگا،اس دوران اگر چند دنوں کے لیے مدینہ منورہ کا سفر ہوتو راستہ میں اور مدینہ منورہ میں اپنی انفرادی نماز قصر کرےگا،تاہم اگر مکہ یا مدینہ میں سے کسی ایک جگہ میں بھی پندرہ دن قیام کی نیت نہ ہو بلکہ اس سے کم کی نیت ہو تو دونوں جگہوں پر وہ شخص اپنی انفرادی نماز میں قصر کرےگا۔
کمافی الدر المختار: فلو دخل الحاج مكة أيام العشر لم تصح نيته لأنه يخرج إلى منى وعرفة فصار كنية الإقامة في غير موضعها (2/ 126)۔
وفی رد المحتار تحت (قولہ فلو دخل الخ) أقول: ويظهر من هذه الحكاية أن نيته الإقامة لم تعمل عملها إلا بعد رجوعه لوجود خمسة عشر يوما بلا نية خروج في أثنائها (2/ 126)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4