السلام علیکم! سوال: کیا شرعی طور پر خلائی مخلوق کی موجودگی ممکن ہے؟ میرے اس سوال سے مراد فرشتے، جنات، حور، غلمان، جنت، دوزخ اور اسی نوع کی دوسری نوری یا ناری مخلوق سے نہیں ہے، بلکہ کسی معادی مخلوق سے ہے جو جسم رکھتی ہو پھر بھلے وہ وائرس اور جراثیم کی طرح خورد بینی مخلوق ہی کیوں نہ ہو ؟ کیونکہ آج کل یہ بات بہت کی جارہی ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی بڑی کائنات میں صرف زمین پر ہی زندگی موجود ہو، باقی پوری کائنات خالی پڑی ہو اور اتنی بڑی کائنات میں صرف انسان ہی اکیلا ہو، کسی نہ کسی سیارہ پر کوئی نہ کوئی مخلوق ضرور موجود ہو گی، اب اس کی ہیئت ہو سکتا ہے کہ ہماری زمین پر موجود زندگی سے یکسر مختلف ہو؟ یاد رہے کہ یہ ساری باتیں نوری یا ناری مخلوق کے متعلق نہیں، بلکہ کسی معادی مخلوق کے متعلق کی جاتی ہیں؟ کیا اسلام اس نکتہ پر کوئی روشنی ڈالتا ہے؟ آپ کے جواب کا بڑی شدت سے انتظار رہے گا۔
واضح ہو کہ قرآن کریم میں ایسی مخلوقات کے وجود کا ذکر ہے ،جن کے بارے میں انسان نہیں جانتا اس لئے زمین کے علاوہ آسمان اور دیگر سیارات و غیره پر دیگر جاندار مخلوق کا پایا جانا ممکن ہے اور یہ اصول شرع کے خلاف بھی نہیں۔
قال الله تبارك وتعالى : {وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ } [النحل: 8]
و في تفسير البيضاوي = أنوار التنزيل وأسرار التأويل: وَيَخْلُقُ مَا لاَ تَعْلَمُونَ لما فصل الحيوانات التي يحتاج إليها غالباً احتياجاً ضرورياً أو غير ضروري أجمل غيرها، ويجوز أن يكون إخباراً بأن له من الخلائق ما لا علم لنا به اھ (3/ 220)
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1