حضرت مجھے آپ سے یہ سوال پوچھنا ہے کہ بہشتی زیور میں عورتوں کے غسل کے باب میں یہ مسئلہ پڑھا ہے کہ غسل میں بالیوں کو حرکت دینا ضروری ہے ، تاکہ پانی ان کے نیچے پہنچ جائے ، تو میں اپنی بالی نلکے سے نکلنے والے پانی کے نیچے رکھ کر اس کو حرکت دوں یا پانی سے نکال کر پھر اس کو حرکت دوں؟
سر پر پانی ڈالتے وقت بالیوں کو حرکت دینا مقصود ہے ، تاکہ بالی کے نیچےجگہ خشک نہ رہ جائے ، اس سلسلہ میں کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتے ہیں ، جبکہ سوال میں مذکور دونوں طریقے بھی درست ہیں۔
کما فی الفتاوی الھندیة : وجب تحريك القرط و الخاتم الضيقين و لو لم يكن قرط فدخل الماء الثقب عند مروره أجزأه و إلا أدخله و لا يتكلف في إدخال شيء سوى الماء من خشب و نحوه ، كذا في البحر الرائق اھ (1/14)۔