شرکت و مضاربت

مشترکہ ترکہ کے مکان میں سے اپنا حصہ کرایہ پر دینا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
31013
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مشترکہ ترکہ کے مکان میں سے اپنا حصہ کرایہ پر دینا کیسا ہے؟

ہم چار بھائی اور ایک غیر شادی شدہ بہن اپنے مرحوم والد کے گھر میں رہ رہے ہیں، ہمارا ایک بھائی بھی دوسری منزل میں رہائش پذیر تھا،اپنی جگہ کرایہ پر دے کر باہر کسی جگہ منتقل ہوچکا ہے، باقی قانونی ورثاء کی رضامندی کے بغیر , اب سب لوگ ایک ہی سیڑھی استعمال کرتے ہیں،جس کی وجہ سے قانونی وارثوں کے لئے کافی مشکلات درپیش ہیں،براہِ کرم آپ بتائیں کہ سب ورثاء کی رضامندی کے بغیر والدِ مرحوم کے مکان میں کرایہ دار بٹھانا شرعاً جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مشترکہ جگہ کے کسی حصہ کو تقسیم سے قبل کسی وارث کا دوسرے شرکاء کی اجازت کے بغیر کرایہ پر دینا خصوصاً جب اس سے دوسرے شرکاء کو مشکلات درپیش ہوں درست نہیں، اس لئے مذکور بھائی کو چاہیئے کہ دوسرے شرکاء کی واقعی مشکل کو ملحوظ رکھتے ہوئے مکان خالی کرالے،تاہم مشکل دور ہونے کی صورت میں کرایہ دار کو برقرار رکھا بھی جائے تو ملنے والا کرایہ بھی حسبِ حصص مشترک ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھدایة:قال: "الشركة ضربان: شركة أملاك، وشركة عقود. فشركة الأملاك: العين يرثها رجلان أو يشتريانها فلا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بإذنه، وكل منهما في نصيب صاحبه كالأجنبي"(ج3/ص5)۔
وفی شرح المجلة:کل ماینتفع العامة بأجرته من العقارات المشترکة کالسفینة والصاحونة والقھوة والحمام تؤجر وتقسم بین اصحاب الحصص علیٰ قدر حصصھم الخ (4/126)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 31013کی تصدیق کریں
0     783
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 5
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات