میں سافٹ ویئر انجینئر کا طالب علم ہوں، مجھے ایک پروجیکٹ ملا ہے جس میں قوال اور گانے والوں کے بارے میں ویب سائٹ بنانی ہے، کلائنٹ سے میں نے ایڈوانس بھی لے لیے ، اپنے کام میں پیسے بھی لگالیے ہیں میں نے اپنے ساتھی سے بات کی مگر اس نے میری مدد کرنے سے انکار کردیا، اور کہا کہ یہ ناجائز کام ہے، جبکہ میں ایسا کوئی کام نہیں کر رہا کہ جس سے میں کوئی گانا، قوالی خریدوں، وہاں صرف ایک لنگ ہوگی جس میں گانے سننے کے بارے میں بتایا گیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھے یہ پروجیکٹ جاری رکھنا چاہیے یا کلائنٹ کو اس کے پیسے واپس لوٹا دینے چاہیے؟
صورت مسئلہ میں قوال اور گانے والوں کیلئے مذکور ویب سائٹ بنانا ان کے ساتھ گناہ میں معاونت کی بناء پر شرعاً ناجائز اور گناہ ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔ اس لئے سائل پر لازم ہے کہ مذکورہ معاملہ فوراًختم کر کے کلائنٹ کو ان کی رقم واپس کرے، اور ساتھ ساتھ اس عمل پر توبہ واستغفار بھی کرے۔
قال اللہ تعالٰی: ﴿وتعاونوا علی البرّ والتّقوٰی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان﴾ الآیۃ (المائدۃ: ۲)
وفی الہدایۃ: ولا یجوز الاستیجار علی الغناء والنوح وکذا سائر الملاہی لأنہ استیجار علی المعصیۃ.۔۔۔ (۳/ ۳۳) واللہ اعلم
دورِ حاضر میں ، حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی ضرورت کی بناء پر ، گھر میں ،ٹی وی رکھنا
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ایسا سافٹ ویئر بنانا جس کو جائز و ناجائز دونوں طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہو
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 2سوفٹ ویئر انجینئر کے لیےایسے کمپنی میں کام کرنا جو موبائل گیمز بناتی ہواور آن لائن حل مہیا کر کے کرایہ لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0ملٹی میڈیا کے شعبے میں کام اور اس میں ٹیکنیکل مسائل کی دیکھ بال کرنے پر اجرت لینے کا حکم
یونیکوڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی 0