شرکت و مضاربت

نقد کے مقابلے میں ادھار پر چیز مہنگی اور زیادہ قیمت پر بیچنا

فتوی نمبر :
29340
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

نقد کے مقابلے میں ادھار پر چیز مہنگی اور زیادہ قیمت پر بیچنا

ہمارے گاؤں میں زرعی کاروبار ہوتا ہے ،اور ہم زمیندار لوگ ادھار پر بنیوں سے فصلوں اور دیگر اخراجات کے لئے سامان خریدتے ہیں ،جس کی وجہ سے انہیں بہت سارا پیسہ دینا پڑتا ہے ،کیا کوئی مسلمان ادھار پر ایک چیز جو کہ سو روپے کی ہے ،وہ چھ ماہ کے لئے 120 روپے کی دے سکتا ہے؟ اس کام کی وجہ سے ہمارے سندھ کے چھوٹے شہروں میں ہندو لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں ،اور مسلمان کارو باری لوگ غریب ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی چیز کو نقد کے مقابلے میں ادھار مہنگی اور زیادہ قیمت پر بیچنا بلا شبہ جائز اور درست ہے، اور یہ زیادتی سود بھی نہیں، تاہم ادھار کی صورت میں مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، بصورتِ دیگر ادھار کا معاملہ سودی معاملہ ہو کر ناجائز ہوگا ۔
(۱) مجلسِ عقد میں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار پر ہوگا اور کل مدت کتنی ہوگی۔
(۲) مدت کے اندر اگر قسطیں طے کی جائیں ،تو ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے ،اور یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہونگی۔
(۳) کسی قسط کی تاخیر یا شارٹ ہونے کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ بھی مشروط نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق: ومعناه الأمر ببيع العينة مثل أن يستقرض من تاجر عشرة فيأبى فيبيع منه ثوبا يساوي عشرة بخمسة عشر مثلا رغبة في نيل الزيادة ليبيعه المستقرض بعشرة ويتجمد خمسة سمي به لما فيه من الإعراض عن الدين إلى العين وهو مكروه لما فيه في الإعراض عن مبرة الإقراض مطاوعة لمذموم البخل كذا في الهداية اھ (6/ 256)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راضی سلیمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29340کی تصدیق کریں
0     704
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات