کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

غیر مسلم ممالک میں پیک شدہ گوشت کی حلت وحرمت کا حکم

فتوی نمبر :
28815
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

غیر مسلم ممالک میں پیک شدہ گوشت کی حلت وحرمت کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب !
میرا سوال یہ ہے کہ میں سعودی عرب میں ہوں، ادھر مارکیٹ میں گوشت ملتا ہے ،جس پر یورپ ممالک کا نام ہوتا ہے، یعنی یہ یورپ سے آتا ہے، تو کیا یہ ہمارے لئے حلال ہے یا حرام؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غیر مسلم مالک سے جو پیک شدہ گوشت آتا ہے، اس کی حلت و حرمت کا تعلق محض حلال جانور کے گوشت ہونے اور اس پر مہر ہونے اور نہ ہونے کے ساتھ نہیں، بلکہ کسی حلال جانور کا گوشت ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمان یا اہلِ کتاب کا اسے اللہ تعالی کے نام پر اور اصولِ شرعیہ کے مطابق ذبح کرنا بھی ہے، اب کسی ادارے کے متعلق اس طرح صراحت سے ذبحِ اسلامی کے اہتمام کرنے کا یقین ہو تو اس کے پیک شده گوشت کا کھانا درست ہو گا ۔ جبکہ موجودہ دور میں جو گوشت غیر مسلم ممالک سے پیک شدہ آتا ہے چونکہ ان کا مکمل ذبحِ اسلامی ہونے کا یقین نہیں ہوتا، لہٰذا ان کا کھانا اس وقت تک درست نہیں جب تک کسی مسلمان سے اس بات کی تصدیق نہ ہو جائے کہ یہ تمام اسلامی شرائط کے مطابق ذبح شدہ ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : {وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ } [الأنعام: 121]۔
و في الدر المختار: (لا) تحل (ذبيحة) غير كتابي من (وثني ومجوسي ومرتد) (إلی قوله) (وتارك تسمية عمدا) اھ (6/ 298)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وتارك تسمية عمدا) بالجر عطفا على وثني: أي ولا تحل ذبيحة من تعمد ترك التسمية مسلما أو كتابيا لنص القرآن ولانعقاد الإجماع اھ (6/ 299)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدشعیب گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 28815کی تصدیق کریں
0     410
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات