ناپاکی کی حالت میں عورت مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی میں جاسکتی ہے یا صرف بیٹھ کر خانہ کعبہ کو دیکھ سکتی ہے ؟
واضح ہو کہ حیض و نفاس اور جنابت کی حالت میں مسجدِ نبوی اور مسجدِ حرام میں داخل ہونا ناجائز و حرام ہے ، جس سے احتراز لازم ہے ، البتہ اگر مسجد کی حدود سے باہر بیٹھ کر خانہ کعبہ کی زیارت کرنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
کما فی الدر المختار : (و) يمنع حل (دخول مسجدو) حل (الطواف) ولو بعد دخولها المسجد وشروعها فيه (وقربان ما تحت إزار) اھ (1/291)۔
و فی الہندیة : (ومنها) أنه يحرم عليهما وعلى الجنب الدخول في المسجد سواء كان للجلوس أو للعبور. هكذا في منية المصلي وفي التهذيب لا تدخل الحائض مسجدا لجماعة اھ (1/38)۔