کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

حرام آمدنی یا مخلوط آمدنی والے گھر میں جا کر کھانا پینا

فتوی نمبر :
27696
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

حرام آمدنی یا مخلوط آمدنی والے گھر میں جا کر کھانا پینا

میرا ایک ہی ماموں ہے، جو انگلینڈ میں رہتے ہیں،کافی سال پہلے وہ وہاں گئے، اور انہوں نے بینک سے سودی نظام کے تحت ادھار لے کر کاروبار شروع کیا، جو اچھا چلا، پھر بقول ان کے بعد میں انہوں نے اس سے سود ختم کر دیا ،ابھی کچھ عرصہ پہلے انہوں نے ایک اور ہوٹل کھولا ،جو اچھا چل پڑا تو انہوں نے اس کے ساتھ بار بھی کھول لیا جہاں شراب بیچی جاتی ہے ،فیملی کا اعتراض ہے ،انہوں نے کہا کہ میں فیملی کو ہوٹل کا پیسا نہیں بھیجتا ،یہ ان کا قول ہے، اور وہ دین کی زیادہ سمجھ نہیں رکھتا، نہ ہی نماز روزے کا پابند ہے ،ان کی فیملی پاکستان میں ہے ،اور ہمارا ان کے گھر آنا جانا ہے ،آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا ہمارا ان کے گھر آنا جانا وہاں سے کھانا پینا اور ان کے دیے ہوئے تحفے قبول کرنا جائز ہے یا نہیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور ہوٹل کی آمدنی حلال ہے، جبکہ ’’بار‘‘جس میں شراب ہی بیچی جاتی ہے ،اس کی آمدنی حرام ہے، اب اگر ہوٹل سے حاصل ہونے والی آمدنی غالب ہو، یا وہ واقعۃً اپنے گھر والوں کو بار کی آمدنی نہ بھیجتا ہو تو پاکستان میں اس کے گھر جا کر کھانے پینے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل كذا في الينابيع اھ (5/ 342)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خليل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27696کی تصدیق کریں
0     696
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات