سود کا لینا دینا اور لکھنا سب حرام ہے، سود کے لکھنے والوں میں کون کون شامل ہیں ؟ وضاحت کر دیں۔ میں اکاؤنٹ کا کام کرتی ہوں، وہ کمپنی سودی لین دین کرتی ہے، مجھے اس کی انٹری کرنی پڑتی ہے۔ حلال ہے یا حرام؟
سود کے لکھنے والوں سے مراد وہ لوگ ہیں، جو سود لینے اور دینے والوں کے درمیان ہونے والے سودی معاہدے کو تحریر کرتے ہیں ،اس کے بعد واضح ہو کہ سائلہ جس کمپنی میں کام کرتی ہے، اگر اس کا بنیادی کام حلال ہواور بحیثیت اکاؤنٹنٹ اس کا کام محض اندراجات کا ہو تو اس کے لئے یہ نوکری جائز ہے، اور سود لکھنے کے گناہ میں بھی داخل نہیں، اور اگر کوئی اور صورت حال ہو تو اس کی مکمل تفصیل ارسال کر کے دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
ففي صحيح مسلم: عن جابر، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه»، وقال: «هم سواء» اھ (3/ 1219)۔
و في شرح النووي على مسلم: قوله ( لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال هم سواء ) هذا تصريح بتحريم كتابة المبايعة بين المترابيين والشهادة عليهما وفيه تحريم الاعانة على الباطل والله أعلم (11/ 26)
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1