سود

سود کی رقم سے یا کسی دوسرے حرام مال سے مسجد کی تعمیر و مرمت کرنا

فتوی نمبر :
25174
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

سود کی رقم سے یا کسی دوسرے حرام مال سے مسجد کی تعمیر و مرمت کرنا

(1) :کیا مسجد میں سود کی کمائی سے حاصل کی گئی رقم لگانا جائز ہے ؟ اگر جائز ہے ،تو کس مصرف میں اور کس حد تک جائز ہے ؟
(2) :اگر مسجد کی کمیٹی کے ممبر سودی کاروبار سے منسلک ہوں، تو ان کے لئے کیا حکم ہے؟
(3) :مسجد کا اکاؤنٹ , تقریباً تیس سال سے چندے کی رقم UBLکے سیونگ اکاؤنٹ میں ہے، چندے کی رقم اسی اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے، اس حوالے سے کیا حکم ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سود کی رقم سے یا کسی دوسرے حرام مالِ سے مسجد کی تعمیر یا مرمت کرنا ناجائز ہے ،جس سے احتراز لازم ہے۔ جبکہ مسجد کی انتظامیہ اور کمیٹی میں ایسے لوگوں کو لینا چاہیئے جو نیک صالح دیانت دار ہوں، جبکہ مسجد کا چندہ کسی سودی بینک سیونگ اکاؤنٹ میں رکھنا اور اس سے سود وصول کرنا بھی حرام ہے، اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في مشكوة المصابیح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم (۱ / ۲۴۴)۔
وفي التفسير المظهرى: إِنَّما يَعْمُرُ مَساجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقامَ الصَّلاةَ وَآتَى الزَّكاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ أى لم يخف في الدين غير اللّه ولم يترك امر اللّه مخافة غيره والا فالخشية من المخاوف امر جبلى لا يكاد العاقل يتمالك عنها خص اللّه سبحانه عمارة المسجد بالمؤمنين فانهم هم الجامعون لهذه الكمالات العلمية والعملية اھ (ص: 1565)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله لو بماله الحلال) قال تاج الشريعة: أما لو أنفق في ذلك مالا خبيثا ومالا سببه الخبيث والطيب فيكره لأن الله تعالى لا يقبل إلا الطيب، فيكره تلويث بيته بما لا يقبله. اهـ. شرنبلالية اھ (1/ 658)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ناصر سینا محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25174کی تصدیق کریں
| | |
1     1089
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات