محترم جناب! میرے پاس کچھ ہزار روپے سود کا منافع ہے، کیا وہ میں ایسے شخص کو دے سکتا ہوں جس کے ساتھ میرا خونی رشتہ ہو؟
سائل نے جو سود حاصل کیا ہے اس کا اصل حکم تو یہ ہے کہ جس سے لیا ہے اسے واپس کر دیا جائے، تاہم اگر اس کا معلوم ہونا ممکن نہ ہو تو بغیر بتائے اور بلانیت ثواب اسے فقراء و مساکین پر صدقہ کر دیا جائے، اب اگر رشتہ داروں میں فقراء ومساکین ہوں تو ان کو بھی دیا جا سکتا ہے ،مگر آئندہ سودی لین دین سے مکمل احتراز کرے ۔
كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه، وإن كان مالا مختلطا مجتمعا من الحرام ولا يعلم أربابه ولا شيئا منه بعينه حل له حكما اھ (5/ 99)
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1