(۱) آج کل ٹی وی اور انٹرنیٹ پر کچھ ویڈیوز میں یہ دیکھا کہ اگر کوئی غیر مسلم اسلام میں داخل ہونے کا ارادہ کرتاہے تو اس کو اسی محفل میں تمام لوگوں کے سامنے کلمہ پڑھا دیا جاتاہے اور مبارک باد دے کر دعا دی جاتی ہے؟ اسلام میں داخل کرنے کا یہ طریقہ کس حد تک درست ہے؟ ہمارے نبی اور صحابہ کرامؓ کا اس سلسلہ میں کیا طریقہ تھا؟
(۲) کسی غیر مسلم کے اسلام میں داخل ہونے کے حوالہ سے بعض افراد یہ کہتے ہیں کہ اس فرد کے لیے یہ کہنا کہ اُس نے اسلام قبول کرلیا، اس سے زیادہ بہتر یہ کہنا کہ وہ اسلام کی طرف لوٹ آیا، کیونکہ ہر انسان فطرتاً مسلمان ہی پیدا ہوتاہے، یہ کہنا کس حد تک درست ہے اور حدیث میں اس حوالہ سے کس طرح کے الفاظ آئے ہیں؟
اسلام میں داخل ہونےکیلیے دن، جگہ، وقت کا تعین ضروری نہیں، بلکہ کسی بھی جگہ کوئی بھی کافر کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرکے اس میں داخل ہوسکتاہے اور اس کیلیے چاہے یہ کہیں کہ ’’اس نے اسلام قبول کرلیا‘‘ یا ’’وہ اسلام کی طرف لوٹ آیا‘‘ یا ’’ اسلام میں داخل ہوگیا‘‘ کوئی بھی تعبیر اختیار کرسکتی ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔
ففي رد المحتار: وقال بعض مشايخنا: إذا قال دخلت في الإسلام يحكم بإسلامه (4/ 228)
وفي الدر المختار : فيكتفي في الأولين بقول لا إله إلا الله، وفي الثالث بقول محمد رسول الله، وفي الرابع بأحدهما، وفي الخامس بهما مع التبري عن كل دين يخالف دين الإسلام بدائع وآخر كراهية الدرر،(4/ 227)
وفي بدائع الصنائع: أما النص فهو أن يأتي بالشهادة أو بالشهادتين أو يأتي بهما مع التبري ( ( ( التبرؤ ) ) ) مما هو عليه صريحا (7/ 102) واللہ أعلم بالصواب!
گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 1قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟
یونیکوڈ نو مسلم کے مسائل و احکام 0