میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں سفر شروع کروں تو مندرجہ ذیل صورتوں میں نمازِ قصر پڑھنا ہوگی یا مکمل ؟
۱۔ شارجہ ائیر پورٹ پر شہر سے باہر جاتے ہوئے اور واپسی پر؟
۲۔ شارجہ ہی کے دوسرے علاقے میں ، جو کہ میرے محلے سے ۲۵ کلو میٹر دور ہے، جبکہ سفر کے لۓ نکل چکا ہوں ؟
۳۔اسی طرح کراچی آتے جاتے ہوئے ، کراچی ائیر پورٹ پر نماز کا کیا حکم ہے؟ میرا گھر کراچی میں ایئر پورٹ سے ۲۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ؟
سائل اگر ۷۸ کلومیٹر سفر کے ارادے سے شارجہ شہر کی آبادی کے حدود سے باہر نکلے ، اگرچہ امارت کے کسی دوسرے علاقہ میں ہو ، تو وہ چار رکعت والی نماز میں قصر کرے گا اور ائیر پورٹ شہر کی حدود میں ہی ہوتا ہے ، جبکہ کراچی ائیر پورٹ پر پہنچے کی صورت میں بھی پوری نماز پڑھنا لازم ہے ۔
كما في الدر المختار : (من خرج من عمارة موضع إقامته) (إلی قوله) (قاصدا) و لو كافرا ، و من طاف الدنيا بلا قصد لم يقصر (مسيرة ثلاثة أيام و لياليها) اھ (2/ 122)۔
و فى الدر مع التنوير : يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن الأصلي) بإنشاء ( السفر ) اھ (٢/ ١٣۲)۔
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4