کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

الکوحل ملی دوا استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
23095
| تاریخ :
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

الکوحل ملی دوا استعمال کرنے کا حکم

السلام علیکم ! شراب کے حرام ہونے کا ذکر قرآن میں واضح طریقے سے آچکا۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر شراب دواء میں ملا ہو تو وہ حرام نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر ہو میوپیتھک کی دواؤں میں اکثر الکوحل ملا ہوا ہوتا ہے ،جو کے شراب ہے ،تو کیا شراب کے ایسے استعمال جائز ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کی ایک حدیث ہے، جس کا مفہوم ہے کہ جس چیز کی کثیر مقدار حرام ہے ،اُس کی کم مقدار حرام ہے ،تو اس رُو سے تو پھر شراب کا دواء میں استعمال بھی حرام ہوگا ؟ برائے مہربانی تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شراب کی حرمت قرآن وحدیث کی واضح نصوص سے ثابت ہے،اور اس کی قلیل اور کثیر مقدار کا استعمال حرام ہے، اگر یہ کسی دواء میں ڈالی جائے، اور کسی کیمیاوی طریقہ سے اس کی ماہیت کو بھی تبدیل نہ کیا گیا ہو تو(عام حالات میں)ایسی دواء کا استعمال بھی حرام ہے، مگر واضح رہے کہ آج کل دوائیوں میں جو الکوحل ملائی جاتی ہے ،وہ عموماً انگور اور کھجور کے علاوہ دیگر اشیاء مثلاً جو ، گندھک اور دیگر پھولوں اور سبزیوں سے بھی کشیدہ ہوتے ہیں اور ایسے الکوحل کا استعمال مختلف فیہ ہے، اس لئے اس قسم کی دوائیوں کا استعمال مطلقا نا جائز اور حرام نہیں، بلکہ اس کے استعمال کی گنجائش ہے، اگر چہ ایسے دوائیوں سے احتراز بہتر ہے۔ تاہم اگر یہ تحقیق سے معلوم ہو جائے کہ وہ انگور اور کھجور سے بنائی ہوئی ہے اور کسی کیمیائی طریقے سے اس کی ماہیت کو تبدیل نہ کیا گیا ہو تو ایسی دوائیاں بلاشبہ ناپاک اور اس کا خارجی و داخلی استعمال شرعا جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي تكملة فتح الملهم: وبهذا یتین حكم الكوحل المسكرة التي عمت بها البلوى اليوم فإنها تستعمل في كثير من الأدوية والعطور والمركبات الأخرى، فإنها إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبيل إلى حلّتها أو طهارتها وإن اتخذت من غيرها فالأمر فيها سهل اھ ( ۳/ ۶۰۸).
وفيھا أيضا: فالحاصل أن هذه (الكوحل ) لو لم تكن مصنوعة من العنب والتمر فبيعها للأعراض الكيمياوية جائز باتفاق بين أبی حنیفة وصاحبيه وإن كانت مصنوعة من التمر أو من المطوخ من عصير العنب فكذالك عند أبی حنیفة اھ (۱/ ۵۵۱) والله اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23095کی تصدیق کریں
0     1041
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مکڑی دودھ یا پانی میں مرجائے تو کیا وہ پیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 2
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اونٹنی کا پیشاب پینے کاحکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
Related Topics متعلقه موضوعات