کیا نیل پالش لگی ہو تو وضو ہو جاتا ہے یا نہیں یا نیل پالش صاف کرنی پڑےگی؟ نیل پالش لگی ہو تو غسل جنابت ہوتا ہے یا نہیں؟
نیل پالش لگانے سے ناخنوں پر ایسی تہہ جم جاتی ہے جو ناخنوں تک پانی پہنچنے سے مانع ہوتی ہے، اس لیے اس کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل درست نہیں، بلکہ وضو اور غسل سے پہلے اس کو صاف کرنا لازم ہے۔
ففی حاشية ابن عابدين: (قوله: بخلاف نحو عجين) أي كعلك وشمع وقشر سمك وخبز ممضوغ متلبد جوهرة اھ (1/ 154) والله أعلم بالصواب!