نکاح

کیالڑکے کا اپنے سے بڑی عمر والی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
18248
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کیالڑکے کا اپنے سے بڑی عمر والی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

اپنے سے چھ سال بڑی عمر کی لڑکی سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟لڑکے کی عمر 22 سال اور لڑکی کی 28 سال ہے،لڑکی دیندار اور پردے کی پابند بھی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں !لڑکے کے لیے اپنے سے چھ سال بڑی عمر کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الاصابه فی تمییز الصحابة : خديجة بنت خويلد بن أسد بن عبد العزى بن قصيّ القرشية الأسدية. زوج النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم (الیٰ قوله)وعن حكيم بن حزام أنها كانت أسنّ من النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم بخمس عشرة سنة اھ (8/99/100)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 18248کی تصدیق کریں
0     719
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات