سود

کسی مسلمان کے غیر مسلم ملک میں قرض لینے کی اجازت ہے؟

فتوی نمبر :
18000
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

کسی مسلمان کے غیر مسلم ملک میں قرض لینے کی اجازت ہے؟

کیا برطانیہ سے قرض لے کر اس کو اپنے مصارف میں خرچ کرنا جائز ہے؟ کیوں کہ وہ ہم سے ٹیکسوں کی بہت بڑی مقدار لیتے ہیں ۔ جبکہ ہمیں ان ٹیکسز کے عوض وہ سہولیات فراہم نہیں کرتے، میں برطانیہ میں طالب علم کی حیثیت سے آیا تھا اور برطانیہ کی حکومت نے اکثر کالج بند کر دئے۔ اور انھوں نے میری ساری رقم مجھ سے لے لی اور مجھ کو کوئی ڈگری بھی نہیں دی اور مجھے کہا ہے کہ آپ کسی دوسرے کالج میں داخلہ لے لو ۔ جیسا کہ یہ ممالک مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ اور اب یہ صورت بھی مسلم اور غیر مسلم کے درمیان جنگ کی صورت بن گئی ہے۔ انھوں نے تمام مسلم ممالک سے تیل زبردستی لے لیا ہے تو اسی صورت حال میں آپ ان ممالک سے قرض لینے کو درست خیال کرتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بوقت مجبوری غیر سودی قرضہ لینے اور اسے خرچ کرنے میں تو شرعا حرج نہیں ، مگر اس کی واپسی شرعا و قانونا لازم ہے۔ اُن کے غلط طرز عمل کی بناء سائل کے لئے یہ قرض معاف نہیں ہو سکتا۔

مأخَذُ الفَتوی

فى مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من أخذ أموال الناس يريد أداءها أدى الله عنه ومن أخذ يريد إتلافها أتلفه الله عليه» . رواه البخاري اھ (2/ 879) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 18000کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات