مفتی صاحب!
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں غیر مسلم ہندو لڑکی ہوں اور ایک مسلم لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں، مجھے اس بارے میں بتادیں ،مسئلہ یہ ہے کہ مجھے مذہب تبدیل کرنے سے بہت ڈر لگتا ہے حالانکہ اسلام کو دل سے قبول کرنے کے لیے تیار ہوں۔ برائے مہربانی اسلام کی روشنی میں بتائیں کہ ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
محترمہ ! جب آپ مذہب اسلام کو دل سے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو پھر ڈرکس بات کا؟ اسلام کی تعلیمات کو سیکھیں اور اس کے مطابق عمل پیرا ہونے کی کو شش کریں۔ ہاں اگر محض خواہش نفسانی کے لیے ایسا کرنا چاہتی ہیں تاکہ فلاں مسلمان لڑکے سے شادی ہو جائے تو ایسے اسلام پر کوئی اجر و ثواب بھی نہیں اور نہ ہی یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قابل قبول ہے۔ اس لئے آپ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
و في صحيح البخاري: علقمة بن وقاص الليثي، يقول: سمعت عمر بن الخطاب رضي الله عنه على المنبر قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «إنما الأعمال بالنيات، وإنما لكل امرئ ما نوى، فمن كانت هجرته إلى دنيا يصيبها، أو إلى امرأة ينكحها، فهجرته إلى ما هاجر إليه» اھ (1/ 6)
و في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: لا يحل للمسلم الزواج بالمرأة المشركة أو الوثنية: وهي التي تعبد مع الله إلهاً غيره اھ (9/ 6651) والله أعلم بالصواب
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1