میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکی کے والدین کراچی میں رہتے ہیں اور وہ کوئٹہ میں اپنے شوہر کے پاس ہے، اب وہ اپنی والدہ کے گھر جاتی ہیں، ۱۴ دنوں سے کم رہنے کے لیے تو یہ لڑکی پوری نماز پڑھےگی یا نمازِ قصر؟ برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں۔
مذکور لڑکی اگر اپنے میکے میں پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت سے کراچی آئے تو ایسی صورت میں وہ مسافر ہونے کی وجہ سے قصر پڑھےگی، جبکہ پندرہ دن یا اس سے زائد کی نیت ہونے کی صورت میں پوری نماز پڑھنا لازم ہے۔
ففی الفتاوى الهندية: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية. (1/ 139)
وفی الفتاویٰ التاتارخانیة: فنقول أدنیٰ الإقامة عندنا جمسة عشر یوماً (إلی قوله) وعندنا مالم ینو الإقامة خمسة عشر یوماً لا یتم الصلاة اھ (۲/ ۵)
جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ
یونیکوڈ نماز قصر 0سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود
یونیکوڈ نماز قصر 0تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات
یونیکوڈ نماز قصر 4