غسل

وساوس کے مریض کے لئے غسل جنابت کا طریقہ و حکم

فتوی نمبر :
15952
| تاریخ :
2012-07-16
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

وساوس کے مریض کے لئے غسل جنابت کا طریقہ و حکم

السلام علیکم! میرا مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ،میں نے ایک اسلامی کتاب پڑھی تھی، جس میں لکھا تھا کہ اگر ناک میں خشک پیڑی رہ جائے، تو غسل جنابت ادھورا رہتا ہے، مجھ پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ میں اب گھنٹوں غسل کرتا رہتا ہوں، اور وسوسوں کا شکار رہتا ہوں کہ ، شاید جسم کی فلاں جگہ خشک رہ گئی ہو، شاید فلاں جگہ وغیرہ وغیرہ، کبھی کبھی تو میں تین تین دن تک غسل جنابت ہی کرتا رہتا ہوں، اور سوچتا ہوں کہ میں ابھی بھی پاک نہیں ہوا، نیز یہ بھی کہ حالتِ جنابت میں میرا ہاتھ یا جسم کا کوئی بھی حصہ کسی جگہ یا چیز کو لگتا ہے، تو میں سوچتا ہوں کہ وہ چیز بھی ناپاک ہو گئی ہے، اور ان جگہوں اور چیزوں کو بھی دھوتا رہتا ہوں، جیسا کہ بستر، فرش، کار، موٹر سائیکل وغیرہ، کیا ان جگہوں اور چیزوں کو دھونا اور پاک کرنا لازم ہے؟ براہِ کرم میری راہ نمائی فرمائیں تاکہ ایک نارمل مسلمان کی طرح اپنی زندگی اسلامی طریقہ سے گزار سکوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غسل کے فرائض تین ہیں: کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا اور پورے بدن پر اس طرح پانی بہانا کہ جسم میں بال کے برابر بھی کوئی جگہ خشک نہ رہے، جب یہ تینوں فرض ادا ہو جائے تو غسل جنابت ادا ہوگیا ،اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک بار بدن پر پانی ڈال کر پورے بدن پر ہاتھ پھیر دیا جائے، اور اس کے بعد دوبارہ مزید پانی بہایا جائے اس سے زائد پانی بہانا اسراف اور گناہ ہے، جبکہ ایسا کر لینے سے آدمی غسل جنابت سے نکل جاتا ہے ،اور اس کے بعد نماز،تلاوت وغیرہ تمام عبادات کی ادائیگی جائز ہو جاتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الهدایة: وفرض الغسل المضمضة والإستنشاق وغسل سائر البدن اھ (۱/ ۲۹)
وفی الدر المختار: (البداءة بغسل يديه وفرجه) وإن لم يكن به خبث اتباعا للحديث (وخبث بدنه إن كان) عليه خبث لئلا يشيع (ثم يتوضأ) أطلقه فانصرف إلى الكامل، فلا يؤخر قدميه (إلی قوله) (ثم يفيض الماء) على كل بدنه ثلاثا مستوعبا من الماء المعهود في الشرع للوضوء والغسل (بادئا بمنكبه الأيمن ثم الأيسر ثم رأسه) على (بقية بدنه مع دلكه) ندبا، وقيل يثني بالرأس، وقيل يبدأ بالرأس وهو الأصح اھ(1/ 159،157) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
موسی فلك ناز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 15952کی تصدیق کریں
0     912
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے بعد منی کے قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات