گناہ و ناجائز

’’فیس بُک اور دیگر سائٹ‘‘ کے ذریعہ غیر مسلموں سے دوستی کرنا

فتوی نمبر :
13166
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

’’فیس بُک اور دیگر سائٹ‘‘ کے ذریعہ غیر مسلموں سے دوستی کرنا

میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ بہت سے مسلمان بھائی اور بہنیں، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ استعمال کرتے ہیں اور غیر مسلموں سے دوستی کرلیتے ہیں، براہِ مہربانی بیان فرما دیں کہ ایسا کرنا جائز ہے یا ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ اس طرح کی سائٹس سے جائز اُمور پر مبنی کام کرنے کی اجازت ہے، مگر کُفّار کے ساتھ دوستانہ تعلق اور باہم الفت و محبت کرنا جائز نہیں، خواہ یہ کسی سائٹ کے ذریعہ ہو یا اس کے علاوہ، بہرحال اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ} [المائدة: 51]
وفی التفسير المظهري: يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصارى أَوْلِياءَ اى لا تعتمدوا عليهم ولا تعاشروهم معاشرة (إلی قوله) قوله تعالى ومن يتولهم منكم فانه منهم مبنيا على التجوز يعنى من يتولهم فهو فاسق والفاسق يشابه الكافر والغرض منه التشديد فى وجوب مجانبتهم (3/ 125) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشد بشیر عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13166کی تصدیق کریں
0     806
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات