میں انٹر تک پڑھائی مکمل کر چکا ہوں۔ اور آگے C.A کے لیے درخواست دینا چاہتا ہوں، مگر اس وجہ سے رکا ہوا ہوں کہ اس میں آگے ملازمت ملنے پر کمپنی میں ٹیکس اور سودی نفع کے حوالے سے میرے ذہن میں اشکالات ہیں۔ کیونکہ سود ہر پہلو سے حرام ہے۔ اس حوالے سے آپ میری مکمل راہ نمائی فرمائیے ۔ CA کرنا مناسب ہے یا نہیں ؟ کیونکہ آپ کو معلوم ہے کمپنی میں ہر قسم کا حساب کتاب ہوتا ہے ۔
CA کرنا بلا شبہ جائز ہے۔ تاہم C.A کرنے کے بعد سودی ملازمت ہی ملنے کی امید ہو ، دوسری جائز اور مباح ملازمت کی توقع نہ ہو تو اس صورت میں اسے چاہیئے کہ بجائے C.A کرنے کے کسی دوسرے شعبہ کو اختیار کرے جس کے نتیجہ میں اسے حلال زور گار میسر ہو سکے۔والله اعلم بالصواب