السلام علیکم!
جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس ایک میسیج آیا جس میں لکھا تھا کہ ہر فرض نماز کے بعد تین بار پہلا کلمہ پڑھ کر اللہ سے دعا کرے اور کہے کہ یہ کلمہ تیرے پاس میری امانت ہے اور مرنے سے دو منٹ پہلے اللہ سے واپس مانگ لیں،اللہ کبھی امانت میں خیانت نہیں کرتا ۔ مجھے اس بات سے اختلاف ہے ،آپ براہ ِکرم مجھے بتائیں اس بات میں کتنی سچائی ہے ؟
یہ محض منگھڑت باتیں ہیں،ان کی کوئی اصل نہیں،اسلئے ایسی باتوں پر اعتماد یا ان کی تشہیرسے احتراز چاہئیے ۔
قال اللہ تعالی: { يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ (6)} [الحجرات: 6]
و فی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كفى بالمرء كذبا أن يحدث بكل ما سمع» . رواه مسلم(1/ 55)