سود

غیرمسلم ممالک میں مورگیج کے ذریعہ مکان خریدنا

فتوی نمبر :
11962
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

غیرمسلم ممالک میں مورگیج کے ذریعہ مکان خریدنا

السلام علیکم! میں لندن میں رہائش پزیر ہوں، اور میرا سوال یہ ہے کہ کیا حلال مورگیج (مکان کیلئے قرض لینا) رہائش کیلئے لینا جائز ہے؟ کیونکہ میں ابھی کرایہ کے مکان میں رہ رہا ہوں، کرایہ کے مکان میں مجھے رہنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ اگر اسلام میں حلال مور گیج لینا جائز ہے، تو میرے لیے بہتر ہوگا، نیز مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ حلال مورگیج کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ کسی نے کہا کہ گھر کا مالک بینک ہوتا ہے، اور گاہک کرایہ ادا کرتا ہے ،پھر آخر میں کرائے کی تمام قسطیں ادا کرنے کے بعد گاہگ گھر کا مالک بن جاتا ہے، کیا اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک ہی عقد میں دو معاہدے ہو گئے جو کہ اسلام میں جائز نہیں ہے، تمام حلال مورگیجز تقریبا دوسرے مورگیجز کی طرح نفع کماتے ہیں ،تو یہ کرایہ کی اصطلاح سود کے چھپانے کی ایک شکل نہیں ہے، نیز اگر پراپرٹی کا نقصان ہو گیا تو گاہک مرمت کے اخراجات برداشت کرے گا، لہذا اگر بینک مکان کا مالک ہے تو بینک کیوں نہیں برداشت کرتا، وہ بینک جو عام طور پر حلال مورگیج فراہم کرتے ہیں، دیگر سودی مورگیج کیساتھ بھی معاملہ کرتے ہیں، تو کیا میں بھی انہی کی کشتی پر ہوں گا، کیونکہ میں بھی ایک ایسے نفع والے بینک کی ساتھ معاہدہ کر رہا ہوں گا؟ کیا اس کا مطلب یہ نہیں ہو گا کہ میں ایسے شخص کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر رہا ہوں گا جو سود کے گناہ کا مرتکب ہو گا ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مارگیج کے ذریعہ ، حصول مکان کی صورت میں بھی اگر سودی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو یہ بلا شبہ نا جائز ہے، اور اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کوئی شخص اداره یا بینک و غیره مطلوبہ مکان کی باضابطہ نقد خریداری کر کے اس پر اپنا مالکانہ قبضہ بھی کرے ،اور اس کے بعد ادھار معاملہ کے ذریعے قسطوں پر بھیج دے ،اور اس طرح قسطوں کے معاملے میں ابتداء یہ طے کر لیا جائے کہ یہ ادھار اور قسطوں کا معاملہ ہوگا، اس میں کل اتنی قسطیں ہونگی ،اور ہر قسط کی مالیت یہ ہوگی، اور کسی قسط کے شارٹ ہونے پر کوئی چارجز بھی وصول نہ کیے جاتے ہوں، اس طرح کا معاملہ شرعاً بھی جائز ہے اور ہر شخص اپنے ذاتی مکان کا مالک بھی بن سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
وفي مشكاة المصابيح: عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " الذهب بالذهب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعير بالشعير والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل يدا بيد فمن زاد أو استزاد فقد أربى الآخذ والمعطي فيه سواء " . رواه مسلم (2/ 135)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: لئلا يفضي إلى النزاع) (إلی قوله) ومنها اشتراط أن يعطيه الثمن على التفاريق أو كل أسبوع البعض فإن لم يشرط في البيع بل ذكر بعده لم يفسد، وكان له أخذ الكل جملة اھ (4/ 531)۔ والله اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
زاہد اللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11962کی تصدیق کریں
0     465
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات