والدین کے حقوق

اگر والدہ کی طرف سے پریشانیوں کا سامنا ہو تو کیا کیا جائے؟

فتوی نمبر :
11572
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

اگر والدہ کی طرف سے پریشانیوں کا سامنا ہو تو کیا کیا جائے؟

السلام علیکم ! میری والدہ میرے والد محترم کی وفات کے بعد عرصہ دراز سے میرے پاس مقیم ہے ۔ میرے تین بھائی مجھ سمیت اور سات بہنیں ہیں ، میرا ایک بھائی مجھ سے بڑا ہے۔ اور دوسرا مجھ سے چھوٹا ہے۔ دونوں میں سے کوئی بھی والدہ کو اپنے ساتھ نہیں رکھتا۔ لیکن میری والدہ کوان دونوں سے بہت محبت ہے۔ اور ان کی اولاد سے بھی۔ میرے چار بچے ہیں۔ ان میں سے ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں ،بیٹی بالغ ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ روز میری والدہ کا کسی بھی چھوٹی چھوٹی بات پر میری بیوی سے جھگڑا ہوتا ہے، میری بیوی میرے منع کرنے کی وجہ سے کوئی جواب نہیں دیتی۔ اور چپ کر کے سب سن لیتی ہے۔ مگر اب میری والدہ نے میرے بچوں کو بھی کہنا شروع کر دیا ہے کہ وہ میرے کمرے میں نہ آئے ، گھر میں نہ کھیلے وغیرہ، لیکن جب میرے بھائی کے بچے میرے گھر پر آتے ہیں تو چاہے وہ پورا گھر آسمان پر اُٹھا دیں، ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کرایہ کے گھر میں رہتا ہوں، ایک بات اور ہے ۔میں نے عرصہ دراز سے اپنی والدہ کا خرچہ بندھا ہوا ہے، جو میں پابندی سے ان کو دیتا ہوں ۔ مگر وہ میری بہنوں سے کہتی ہے کہ (کیونکہ وہ میرے بچوں کو سکول چھوڑنے صبح جاتی ہے)، جو کہ گھر کے بالکل قریب ہے۔ اس کا معاوضہ دیتا ہے، میں شرم سار ہو جاتا ہوں ۔ مگر میں ان نے سے کبھی ذکرنہیں کیا کہ مجھے پتہ ہے کہ وہ میرے بارے میں کیا کہتی ہے میری بہنوں سے۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجھے بتائیں کہ کیا میں اپنی والدہ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ میرے بڑے بھائی کے گھر شفٹ ہو جائیں۔ میں ان کا خرچہ بھی دیتا رہوں گا اور ان سے ملتا بھی رہوں گا۔ ایسے کہنے پر گناہ گار تو نہیں ہوگا۔ اور اگر گناہ گار ہونگا تو میں کیا کروں؟ کیسے اپنی زندگی گزاروں؟
روز ایک نیا مسئلہ گھر میں ہوتا ہے اور مجبوراً مجھے اپنی بیوی کو ڈانٹنا پڑتا ہے۔ کیا بیوی کے حقوق نہیں ہے؟کیا میں ٹھیک کر رہا ہوں، میں نے کئی بار اپنی والدہ کو الگ سے پیارسے سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔ مگر وہ رونے لگتی ہے کہ میں اپنی بیوی کا سائیڈ لے رہا ہوں، میں ڈر کے مارے ان کے قدموں میں گر جاتا ہوں کہ معاف کر دو آئندہ نہیں سمجھاؤنگا ،کیا کرو ں کچھ سمجھ نہیں آتا۔ کوئی راستہ دکھائیں مہربانی ہوگی۔ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنی والدہ سے یہ کہنا تو درست نہیں کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کے گھر چلی جائے ۔ یہ والدہ کو اپنے گھر سے نکالنے کے مترادف ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ گھر میں اگر دو یا تین کمرے ہوں تو والدہ کے لیے ایک کمرہ مختص کر کے ان کی ضرورت کی چزیں کھانا وغیرہ وہاں دیدیا جائے ۔ اور ان کے کمرے اور چیزوں سے دوسرے کسی کا تعلق نہ رہے تو روز روز کا جھگڑا بھی نہ ہوگا ۔ جبکہ سائل کو بھی چاہیے کہ ان کی خدمت کو اپنے لیے سعادت سمجھے اور اگر کوئی بات ناگوار گزرے تو والدہ ہونے کے ناطے اللہ کے لیے برداشت کرلے تو اس پر اُسے اجر بھی ملے گا تاہم وہ خود بڑے بیٹے کے ہاں جانا چاہے تو انہیں جانے دینے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في قوله تعالى : {وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا } [الإسراء: 23، 24]
و في مشكاة المصابيح: عن أبي هريرة قال: قال رجل: يا رسول الله من أحق بحسن صحابتي؟ قال: «أمك» . قال: ثم من؟ قال: «أمك» . قال: ثم من؟ قال «أمك» . قال: ثم من؟ قال: «أبوك» . و في رواية قال: «أمك ثم أمك ثم أمك ثم أباك ثم أدناك أدناك» . متفق عليه اھ (3/ 1376)
وفيها ايضا: وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «رغم أنفه رغم أنفه رغم أنفه» . قيل: من يا رسول الله؟ قال: «من أدرك والديه عند الكبر أحدهما أو كلاهما ثم لم يدخل الجنة» . وراه مسلم اھ (3/ 1376)
وفيها ايضا: وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أصبح مطيعا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من الجنة وإن كان واحدا فواحدا. ومن أمسى عاصيا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من النار وإن كان واحدا فواحدا» قال رجل: وإن ظلماه؟ قال: «وإن ظلماه وإن ظلماه وإن ظلماه» اھ (3/ 1382)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11572کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات