السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نےانسانوں، فرشتوں اور جنات کو کس طرح پیدا کیا؟ ان مخلوقات میں سب سے افضل مخلوق کونسی ہے اور اس کے افضل ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ قرآن اور حدیث کے ترجمہ کے ساتھ بھیج کر میری رہنمائی فرمائیں۔
تمام مخلوق کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرتِ کاملہ سے پیدا کیاہے، پھر ان تمام مخلوقات میں سے من حیث الجنس سب سے زیادہ فضیلت انسان کو دی، پھر دیگر مخلوقات کو اُن کے مراتب کے اعتبار سے فضیلت بخشی اور وجہ فضیلت بعض نے عقل وفہم وبصیرت بعض نے نطق وتمیز اور بعض نے معاش ومعاد کیلیے حسنِ تدبیر کے ملکہ کو قرار دیا ہے، جبکہ ان میں سے ہر ایک مستقل وجہ فضیلت ہے۔
ففي تفسیر الخازن: وَلَقَدْ كَرَّمْنا بَنِي آدَمَ قال ابن عباس: هو أنهم يأكلون بالأيدي وغير الآدمي يأكل بفيه من الأرض وقال أيضا بالعقل وقيل بالنطق والتمييز والخط والفهم، وقيل باعتدال القامة (ٳلی قولہ) وقيل: بتسليطهم على جميع ما في الأرض وتسخيره لهم وقيل: بحسن تدبيرهم أمر المعاش والمعاد اھ (۳/۱۳۷)۔ واللہ اعلم بالصواب!
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1