(علم الاعداد) کسی آدمی اور اسکی والدہ وغیرہ کا نام لینا ،اور پھر جواب بتانا اسلامی لحاظ سے کیا یہ جائز ہے یا ناجائز یا حرام یا شرک
؟ اپنے لحاظ سے وہ اسے علم الجفر کہتے ہیں ,براہ مہربانی مجھے دست شناسی , علم نجوم ، نوری یا ماضی، حال، مستقبل کے متعلق اندازہ لگانا کسی بھی قسم کے بارے میں بتائیں ، علم جفر کیا ہے؟ کیا یہ امام جعفر صادق سے کسی بھی طرح کا تعلق رکھتا ہے؟
علم جفر کا امام جعفر صادق سے کوئی تعلق نہیں جبکہ مذکور تمام امور کہانت کے زمرےمیں آتے ہیں جن سے لوگوں کے اعتقادات خراب ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے ان سے احتراز لازم ہے۔
كما في الشامية تحت قوله والرمل:هو علم بضروب اشكال من الخطوط بقواعد معلومة تخرج حروا تجمع ويستخرج جملة دالة على عواقب الامور قد علمت انہ حرام قطعا الخ (1/ 44)
وفیھا ایضاً:والکھانة وهی تعاطى الخبر من الكائنات في المستقبل و ادعاء معرفة الاسرار الخ (1/45)-