نیشنل سیونگ بینک میں رقم جمع کرواکر اس پر منافع لینے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر ایک بیوہ خاتون کا کوئی اور ذریعۂ آمدنی نہ ہو اور وہ اپنی جمع پونجی سے کاروبار کیلئے کوئی اعتماد والا آدمی بھی نہ جانتی ہو تو وہ کیا کرے؟
نیشنل سیونگ بینک میں رقم جمع کرواکر اس پر نفع لینا سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے اس لئے اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر مذکور خاتون اپنی رقم ’’میزان بینک‘‘ یا ’’بینک اسلامی‘‘ میں جمع کروائے اور ان سے نفع لے تو یہ شرعاً بھی جائز اور حلال ہے،چنانچہ اس طرح کرنے سے مذکور خاتون کی ضرورت بھی پوری ہوجائے گی اور سود جیسے حرام کام سے بھی حفاظت ہوگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1