مفتی صاحب! بیج کو سٹاک کرنا کس صورت میں جائز ہے؟ کیا ہم گندم بیج کے طور پر سٹاک کر سکتے ہیں؟
۲: میرا ایک دوست بناسپتی گھی خریدنا چاہتا ہے، ایک لاکھ روپے کا، ایک شخص اُسے کہتا ہے کہ تم ایک لاکھ روپے مجھے دے دو، اور جب تم گھی سیل کرنا چاہو، اس وقت کی قیمت وصول کرلینا, کیا یہ جائز ہے؟
1: گندم کو بیج کے لئے ذخیرہ کرنا جائز ہے۔
2 "سوال میں مذکور طریقے کے مطابق قرض کا لین دین بلاشبہ سودی معاملہ ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اگر شخصِ مذکور قرض لینے والے کو ایک لاکھ روپے میں اس کی ضرورت کا سامان وغیرہ خرید کر ایک مقررہ وقت تک ادھار میں قسطوں کے معاملے کے ساتھ کچھ زائد رقم میں اس پر بیچ دے ،مثلاً ایک لاکھ کا سامان خرید کر چھ ماہ کے ادھار پر فقط چھ قسطوں میں ادائیگی کی صورت میں اُسے ایک لاکھ بیس ہزار میں بیچ دے تو یہ بلا شبہ جائز اور درست ہے۔
وفي الدر المختار: (و) كره (احتكار قوت البشر) كتبن وعنب ولوز (والبهائم) كتبن وقت (في بلد يضر بأهله) لحديث «الجالب مرزوق والمحتكر ملعون» فإن لم يضر لم يكره اھ(6/ 398)۔
وفي الدر المختار: وفي الخلاصة القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه. وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن. (5/ 166)-
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1