شرکت و مضاربت

مضاربت میں رب المال پر کام کرنے کی شرط لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
101627
| تاریخ :
2026-11-17
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

مضاربت میں رب المال پر کام کرنے کی شرط لگانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!مفتی صاحب ایک بندے کے ساتھ میری اس طرح پارٹنر شپ ہوئی کہ ہم نے دس لاکھ کا مال اٹھانا تھا ، آٹھ یا دس ٹن، اس ٹائم مال کچھ سستا مل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ میرے پاس تو پیسے نہیں ہے ،پیسے آپ لگاؤ اور میں مال خریدونگا اور دانہ بنوا کے فروخت کریں تو اس نے کچھ اپنی مشین سے دانہ بنوا کے اس کو اچھا کیا اور کچھ اس نے باہر سے بنوای کر دانہ مجھے دیدیا اور دانہ فروخت کرنے کی ذمہ داری میری تھی۔ہماری بات اس طرح طے ہوئی تھی کہ پیسے اور فروخت کرنا میری ذمہ داری ہوگی اور دانہ خریدنا میرے پاٹنر کی اور منافع میں سے 25 فیصد وہ لے گا اور 75 فیصد میں، میں نے اس کو دس لاکھ روپیے دئے تھے اس میں سے اس نے سات لاکھ کا مال اٹھایا اور سات لا کھ کے مال میں جو پرافٹ بنا وہ کہہ رہا ہے کہ اس میں مجھے 25 فیصد منافع دیدو میں نے اسے کہا کہ آپ نے تو سات لاکھ کا مال اٹھایا ہے اور میں نے دس لاکھ دیا تھا تین لاکھ کا تو نے مال لایا نہیں تو اب منافع کس چیز کا،میں نے اس سے تین لاکھ بقایا مانگا وہ نہیں دے رہا اور کہہ رہا کہ مجھ سے خرچ ہوگئے ہے،ابھی ہوا یہ کہ اس نے وہ تین لاکھ روپے مشین کی مزدوری میں کاٹ لی اس کی اپنی ہی مشین ہے اور عموماً 35 روپے مزدوری ہوتی ہے اس نے 40 روپے مزدوری لگائی،اب سوال یہ ہے کہ کیا اس کو 25 فیصد نفع دینا مجھ پر ضروری ہے جبکہ اس نے دس لاکھ کے بجائے سات لاکھ کا مال لایا اور مزدوری بھی زیادہ کاٹ لی ، شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر ایک شخص کی طرف سے سرمایہ ہو اور دوسرے شخص کی طرف سے محنت ہو تو شرعاً اس معاملے کو مضاربت کہا جاتا ہے۔ اور عقد مضاربت کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ معاہدہ کرتے وقت رب المال (سرمایہ فراہم کرنے والا) اپنے لیے کاروبار میں عمل کرنے کی شرط نہ لگائے، بلکہ کاروبار میں عمل کرنا صرف مضارب (محنت کرنے والے) کی ذمہ داری ہو ورنہ یہ معاملہ فاسد ہوجائے گا ۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں سائل اور اس کے شریک کے درمیان اگرچہ بظاہر عقد مضاربت کا معاملہ طے پایا تھا، لیکن عقد کے وقت سائل (رب المال) کے ذمہ بھی دانہ فروخت کرنے کی شرط لگائی گئی تھی اور اسی کے مطابق عمل بھی ہوا، اس لیے یہ عقد فاسد ہوگیا تھا۔ جس کا حکم یہ ہے کہ اس سے حاصل ہونے والا تمام منافع رب المال (سائل) کا ہوگا، جبکہ مضارب (سائل کے دوست) اپنے کام کے عوض اجرت مثل (یعنی اس نوعیت کے کام پر جتنی اجرت دینے کا رواج ہے ) کا مستحق ہوگا۔
نیز اگر سائل نے اپنے دوست کو دس لاکھ روپے مال خریدنے کے لیے دیے تھے جس میں دانہ بنانے پر آنے والے اخراجات شامل نہ ہوں تو سائل کے مذکور دوست کا سات لاکھ روپے کا مال خرید کر باقی تین لاکھ روپے اپنے طور پر خرچ کرنا شرعاً درست نہیں تھا۔ جبکہ عقد مضاربت کے کاروباری اخراجات رب المال کے ذمہ ہوتے ہیں لیکن سائل اور اس کے دوست کے درمیان چونکہ یہ اجرت طے نہیں ہوئی تھی اس لیے اب سائل کے دوست کیلئے اجرت کے طور پر فقط اتنی رقم منھا کرنے کی اجازت ہے جتنی اس نوعیت کے کام کی مارکیٹ میں رائج ہو۔ لہٰذا اگر اس کام کی مارکیٹ میں مزدوری 35 روپے فی کلو ہے تو سائل کے دوست کا چالیس 40 روپے فی کلو کے حساب سے مزدوری کاٹنا درست نہیں، بلکہ مارکیٹ کے مطابق پینتیس (35) روپے فی کلو اجرت کی مد میں منہا کرکے باقی رقم سائل کو واپس کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): (وكونه مسلما إلى المضارب) ليمكنه التصرف (بخلاف الشركة) ؛ لأن العمل فيهما من الجانبين ... ومن شروطها: كون نصيب المضارب من الربح حتى لو شرط له من رأس المال أو منه ومن الربح فسدت، وفي الجلالية كل شرط يوجب جهالة في الربح أو يقطع الشركة فيه يفسدها، وإلا بطل الشرط وصح العقد اعتبارا بالوكالة.(قوله: مسلمًا) فلو شرط رب المال أن يعمل مع المضارب لا تجوز المضاربة، سواء كان المالك عاقدا أو لا كالأب، والوصي إذا دفع مال الصغير مضاربة وشرط عمل شريكه مع المضارب لا تصح المضاربة، وفي السغناقي: وشرط عمل الصغير لايجوز، وكذا أحد المتفاوضين وشريكي العنان إذا دفع المال مضاربة، وشرط عمل صاحبه فسد العقد تتارخانية، وسيأتي في الباب الآتي متنا بعض هذا (قوله: كل شرط إلخ) قال الأكمل: شرط العمل على رب المال يفسدها، وليس بواحد مما ذكر، والجواب أن الكلام في شروط فاسدة بعد كون العقد مضاربة، وما أورد لم يكن العقد فيه عقد مضاربة فإن قلت: فما معنى قوله يفسدها إذ النفي يقتضي الثبوت قلت: سلب الشيء عن المعدوم صحيح كزيد المعدوم ليس ببصير،، وسيأتي في المتن أنه مفسد قال الشارح لأنه يمنع التخلية فيمنع الصحة فالأولى الجواب بالمنع فيقال: لا نسلم أنه غير مفسد سائحاني (قوله: في الربح) كما إذا شرط له نصف الربح أو ثلثه بأو الترديدية س (قوله: فيه) كما لو شرط لأحدهما دراهم مسماة س (قوله: بطل الشرط) كشرط الخسران على المضارب ((5/ 648)
و فی البحر الرائق :الرابع أن يكون الربح بينهما شائعا كالنصف والثلث لا سهما معينا يقطع الشركة كمائة درهم أو مع النصف عشرة الخامس أن يكون نصيب كل منهما معلوما فكل شرط يؤدي إلى جهالة الربح فهي فاسدة وما لا فلا مثل أن يشترط أن تكون الوضيعة على المضارب أو عليها فهي صحيحة وهو باطل ۔۔۔وحكمها أنه أمين بعد دفع المال إليه ووكيل عند العمل وشريك عند الربح وأجير عند الفساد فله أجر مثله والربح كله لرب المال‘‘ (کتاب المضاربت،ج7،ص:264 ط:دارالكتاب الإسلامي بيروت)
وفی الفتاوی الھندیۃ : وَالنَّفَقَةُ هِيَ ما يُصْرَفُ إلَى الْحَاجَةِ الرَّاتِبَةِ وَهِيَ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ وَالْكِسْوَةُ وَفِرَاشٌ يَنَامُ عليه وَالرُّكُوبُ وَعَلَفُ دَابَّتِهِ كَذَا في مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ وَمِنْ ذلك غَسْلُ ثِيَابِهِ وَالدُّهْنُ في مَوْضِعٍ يَحْتَاجُ إلَيْهِ كَالْحِجَازِ وَأُجْرَةُ الْحَمَّامِ وَالْحَلَّاقِ وَإِنَّمَا يُطْلَقُ في جَمِيعِ ذلك بِالْعُرْفِ حتى يَضْمَنَ الْفَضْلَ إنْ جَاوَزَهُ۔ (کتاب المضاربۃ،ج4،ص320)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101627کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 7
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • عسکری لائف ونڈو تکافل کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
Related Topics متعلقه موضوعات