کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں ، کہ ایسی اولاد کا کیا حکم ہے جو ماں باپ کو مارتا ہو اور گالی دیتا ہو اور دھمکیاں دیتا ہو، جائیداد کے کاغذات بھی چوری کرلے، خرچہ بھی نہ دے اور قتل تک کی دھمکی دیدے اور زیورات بھی چوری کرلے اور رات کے بارہ ایک بجے تک اس کے مہمان آتے رہتے ہیں، جو ہماری نیند خراب کرتے ہیں، ہم بحیثیت باپ اگر کچھ کہتے ہیں تو کہتا ہے کہ ہمارے مہمانوں کی بے عزتی کررہے ہو ۔
واضح ہو کہ اسلام میں والدین کا بہت بڑا مقام ہے، اور انسان پر بیک وقت دونوں میں سے ہر ایک کی حسب استطاعت خدمت اورمباح امور میں اطاعت لازم اور ضروری ہے، اور دانستہ طور پر کسی قسم کی نافرمانی یا معمولی سی تکلیف دینا بھی ازروئے قران وحدیث حرام اور گناہ کبیرہ ہے،لہذا صورت مسئولہ میں سائل کی اولاد سخت گناہ میں مبتلا ہے، ان پر لازم ہے کہ بصدق دل توبہ اور استغفار کرکے اپنے والدین سے معافی مانگے اور آئندہ کیلئے اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کا اہتمام کرے، البتہ سائل کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کے ساتھ حکمت اور نرمی کے ساتھ پیش آئے اور انہیں وعظ و نصیحت کرے ، تاہم اگر وعظ ونصیحت سے سائل کی اولاد نہ سدھرے تو اپنے خرچے اور جائیداد کیلئے قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے۔
کما جاء فی التنزیل العزیز: ﵟوَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنًاۚ إِمَّا يَبۡلُغَنَّ عِندَكَ ٱلۡكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوۡ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفّٖ وَلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوۡلٗا كَرِيمٗا ، وَٱخۡفِضۡ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحۡمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرۡحَمۡهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرٗاﵞ (الاسراء،ایۃ:23)
وروی البخاری بسندہ: عن عبد الرحمن بن أبي بكرة، عن أبيه رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (ألا أنبئكم بأكبر الكبائر). قلنا: بلى يا رسول الله، قال: (الإشراك بالله، وعقوق الوالدين - وكان متكئا فجلس فقال - ألا وقول الزور، وشهادة الزور، ألا وقول الزور، وشهادة الزور). فما زال يقولها، حتى قلت: لا يسكت. (کتاب الادب، باب عقوق الوالدین من الکبائر،ج:5، ص:2229، ط:دار ابن الکثیر، رقم الحدیث:5631)
وفی مشکاۃ المصابیح: وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أصبح مطيعا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من الجنة وإن كان واحدا فواحدا. ومن أمسى عاصيا لله في والديه أصبح له بابان مفتوحان من النار وإن كان واحدا فواحدا» قال رجل: وإن ظلماه؟ قال: «وإن ظلماه وإن ظلماه وإن ظلماه»(کتاب الاداب، باب البر والصلۃ، الفصل الثالث ج:3، ص:1382، ط:المکتب الاسلامی، رقم الحدیث:4943)
وفی الھدایۃ: وعلى الرجل أن ينفق على أبويه وأجداده وجدته إذا كانوا فقراء وإن خالفوه في دينه " أما الأبوان فلقوله تعالى: {وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفاً} [لقمان: من الآية15] نزلت الآية في الأبوين الكافرين وليس من المعروف أن يعيش في نعم الله تعالى ويتركهما يموتان جوعا ،الخ ( کتاب الطلاق، باب النفقۃ، فصل وعلی الرجل أن ينفق على أبويه، ج:2، ص: 292، ط:دار احیاء التراث العربی)