خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
101360
| تاریخ :
2026-11-10
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی مئی 2023ء میں ہوئی تھی اور شادی کے تین یا چار 3/4 ماہ بعد میری بیوی ہم سے لڑائی کرکے اپنی والدہ کے ساتھ اپنے میکے جوکہ اٹک میں ہے، وہاں چلی گئی اور وہاں جاکر کورٹ میں کیس کیا اور کورٹ کے سمن غلط پتے پر بھیج کر کورٹ سے خلع لے لی اور مجھے اس بات کا علم کچھ ماہ پہلے ہوا ہے، میں علماءِ کرام سے جاننا چاہتا ہوں کہ ایسے کرنے سے خلع واقع ہوجاتی ہے؟ علماءِ کرام شریعت کے مطابق اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً سائل کو عدالت کی جانب سے بیوی کے غلط پتہ درج کروانے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی قانونی نوٹس( جس کی بنیاد پر وہ عدالت کے روبرو خود پر لگے الزامات کی صفائی پیش کرسکتا) موصول نہ ہوا ہو،تو ایسی صورت میں عدالت کی جانب سے یکطرفہ طور پر جاری شدہ خلع کی ڈگری شرعاً معتبر نہيں؛ بلكہ اس ڈگری کے اجراء کے باوجود وہ بدستور میاں بیوی ہیں ،اور ان دونوں کا نکاح برقرار ہے ،چنانچہ اس خلع ڈگری کی بنیاد پر لڑکی کے لیے کسی دوسری جگہ نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے، لہٰذا سائل کو چاہیئے کہ وہ اولاً خاندان کے بڑوں کے ذریعے افہام و تفہیم کے ساتھ گھر بسانے کی کوشش کرے ،لیکن اگر اس کے باوجود میاں بیوی کے درمیان نباہ کی کوئی ممکن صورت نہ بن سکے ،تو بیوی کو بلاوجہ معلق رکھنے کے بجائے اس سے طلاق بالمال یا خلع کے ذریعے علیحدگی اختیار کر لے، تاکہ وہ اپنی مرضی سے عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی احكام القرآن للجصاص: قال انهما لا يجوز خلعهما الا برضى الزوجين فقال اصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا الا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان و انما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة و الآخر وكيل الزوج فی الخلع (الى قوله) و كيف يجوز للحكمين أن يخلعهما بغير رضاه و يخرج المال عن ملکھا الخ (مطلب البيان من الله تعالى على وجهين، ج:2، ص:239، ط:دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان)۔
وفى بدائع الصنائع: و أما ركنه فهو الإيجاب و القبول لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة و لا يستحق العوض بدون القبول الخ (كتاب الطلاق، ج:3، ص:145، ط:سعید)۔
وفی التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب و القبول يثبت الفرقة و يستحق عليها العوض الخ (كتاب الخلع، ج:5، ص:5، ط:رشیدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101360کی تصدیق کریں
0     45
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات