میری انویسمنٹ بارہ(12)لاکھ روپے ہے جو کاروبار کرنے کیلئے دیتا ہوں ۔میں نے خود اس کاروبار میں فیزکلی موجود ہونا نہیں ،اور ہماری رضامندی (دونوں فریقوں کی)سے ہر تین ماہ بعد ایک پرسنٹیج مقرر کی جائے گی جو (12% سے 15%)کے درمیان ہو اور نفع نقصان میں دونوں فریق شامل ہونگے ،اور یہ تین ماہ کا ٹائم فکس نہیں ہوتا بلکہ دس پندرہ دن بڑھ بھی سکتا ہیں۔اس معاملے میں شرعی حکم کیا ہے اور اس طرح کاروبار کرنا میرے لئے جائز ہے یا نہیں ؟
صورت مسؤلہ میں اگر سائل کسی دوسرے بندے کے چلتے ہوئے کاروبار میں انویسمنٹ کرنا چاہتا ہو تو چلتے ہوئے کاروبار میں شرکت کے لیے درج ذیل بنیادی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
(1) منافع حصہٴ مشاع (مثلاً جو کچھ نفع ہوگا اس کا نصف، تہائی وغیرہ) کے طور پر طے ہو، متعین رقم کی شکل میں منافع طے کرنا جائز نہیں ہے، تاہم منافع باہم رضامندی سے کسی بھی تناسب اور فیصد سے طے کیا جاسکتا ہے، البتہ اتنا لحاظ ضرور ی ہے کو جو شخص صرف رقم سے شریک ہو، ”عمل“ اس کے ذمے نہ ہو تو اس کے منافع سرمایہ کے تناسب سے زیادہ متعین کرنا درست نہیں ہے۔مثلاً اگر اسکا سرمایہ کل سرمایہ پچاس فیصد کے برابر ہو تو نفع میں پچاس فیصد نفع (کل نفع میں سے)سے زیادہ اپنے لیے طے نہیں کرسکتا ۔
(2)نفع طے کرتے وقت فیصد (پرسنٹیج)کاروبار سے ہونے والے حقیقی منافع کا طے کرنا ضروری ہے بطور نفع سرمایہ کا فیصد (جیسے کل سرمایہ کے دس یا بارہ)طے کرنے کی صورت میں جائز نہ ہوگا۔
(3) بہ وقتِ عقد دونوں کا سرمایہ معلوم ہو، اور نقد کی شکل میں ہو اگر اثاثہ یا سامان کی شکل میں ہوگا تو شرکت صحیح نہیں ہے، ہاں اگر دو فریقوں میں سے ایک کے پاس نقد روپئے اور دوسرے کے پاس سامان ہے اور وہ شرکت کرنا چاہیں تو یہ طریقہ اختیار کرسکتے ہیں کہ سامان کا مالک اپنا آدھا سامان دوسرے کو اس کے نصف روپے کے عوض فروخت کردے اور دونوں قبضہ کرلیں، پھر تمام روپے اور سامان کو ملادیا جائے تو روپے اور سامان دونوں کے درمیان مشترک ہوجائیں گے، پھر اس میں عقد شرکت کرلیں تو جائزہوگا۔
(4) اگر کبھی خسارہ ہوجائے تو تمام شرکاء کو بقدر سرمایہ برداشت کرنا ہوگا، خسارہ کو کسی ایک پر ڈالنا یا اس کیلئے کوئی فیصد وتناسب طے کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔لہذا صورت مسؤلہ میں سائل چونکہ اپنے شریک کے ساتھ بطور سائلنٹ پارٹنر (silent partner)شراکت داری کررہا ہے اور ہر بار کم وبیش تین ،تین مہینہ کیلئے شراکت کا معاملہ کرتے ہوئے اگر نفع کا تناسب سرمایہ کے مقدار کے بجائے کاروبار سے ہونے والے حقیقی منافع کا کوئی حصہ شرکت کا معاملہ کرتے وقت طے کر ئے تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔تاہم عقد کے بعد میں حساب کتاب کے وقت منافع کا ایشو طے کرنا یا سرمایہ کے تناسب زیادہ طے کرنا جائز نہ ہوگا ۔
کما فی بدائع الصنائع: منہا (شرائط جواز الشرکة) أن یکون الربح معلوم القدر․․․ وأن یکون جزء ًا شائعًا في الجملة لا معینا․․․ أما الشرکة بالأموال فلہا شروط، منہا أن یکون رأس المال من الأثمان المطلقة․․․ وہي الدراہم والدنانیر عنانًا کانت الشرکة أو مفاوضة․․․ولو کان من أحدہما دراہم ومن الآخر عروض فالحیلة فی جوازہ أن یبیع کل واحد منہما نصف مالہ بنصف دراہم صاحبہ ویتقابضاویخلطا جمیعًا حتی تصیر الدراہم بینہما والعروض بینہما ثم یعقدان علیہما عقد الشرکة فیجوز،اھ(ج: 6،ص: 59،مط: دارالکتب العلمیة)
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 1شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0