خلع

عدالتی خلع کے بعد دوبارہ میاں بیوی کی طرح رہنا درست ہے؟

فتوی نمبر :
100750
| تاریخ :
2026-10-25
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع کے بعد دوبارہ میاں بیوی کی طرح رہنا درست ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ: میں مسمیٰ ثاء کی بیوی عین نے میری اجازت ورضامندی کے بغیر اور بغیر کسی اطلاع کے عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری لی تھی،اور اب وہ دوبارہ آکر میرے پاس بغیر نکاح کے رہنے لگی ہے،اپنے بچوں کے ساتھ۔ توکیا ایسی صورت میں ان کا میرے گھر رہنا جائز ہے کہ نہیں؟ اور کیا ہمیں دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت ہے؟جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کی صحت اور درستگی کے لیے جانبین کی رضامندی کے ساتھ ایجاب و قبول ضروری ہے، لہذا اگر سائل یا اس کے وکیل نے عدالت میں جاکر خلع پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے خلع کے پیپر پر دستخط نہ کیے ہوں، بلکہ سائل کی بیوی نے عدالت سے یکطرفہ کاروائی کرکے خلع کی ڈگری حاصل کرلی ہو ( جیساکہ سائل کے بیان اور دستاویزات سے معلوم ہورہاہے) تو یہ خلع شرعاً معتبر نہیں ہے، اس لئے اس سے شرعا ان دونوں کانکاح ختم نہیں ہواہے، بلکہ سائل اور اس کی بیوی کا نکاح بدستور برقرار ہے ، لہذ ا اب اگر دونوں ساتھ رہنا چاہیں، تو بغیر تجدید نکاح اور مہر کے ساتھ رہ سکتے ہیں، تاہم اگر دونوں تجدید نکاح کرنا چاہیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يمكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والأخروكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخر جا المال من ملكها الخ ( باب الحکمین کیف یعملان، ج :2، ص:191،مط:سھیل اکیڈمی لاھور)
وفي المبسوط لشمس الدين السرخسي : (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لانه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود وهو منزلة الطلاق الخ ( باب الخلع ،ج: 6ص:173،مط:دار الفکر)
وفی التاتار خانیۃ:الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ و یستحق علیھا العوض الخ(الفصل السادس العشر فی الخلع،ج:5،ص:5،مط:مکتبہ رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100750کی تصدیق کریں
0     60
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات