سود

قسطوں میں مدت بڑھانے پر اصل قیمت میں اضافہ کرنا

فتوی نمبر :
100416
| تاریخ :
2026-10-14
معاملات / مالی معاوضات / سود

قسطوں میں مدت بڑھانے پر اصل قیمت میں اضافہ کرنا

بسم الله الرحمن الرحيم،
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
صورت مسئلہ :
ایک شخص نے اپنی رقم سے کسی دوسرے شخص کو ایک گاڑی خرید کر دی، اس گاڑی کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے، پھر اس نے دوسرے کو کہا کہ ایک سال بعد آپ نے مجھے رقم ادا کرنی ہے لیکن اس کے ساتھ میں آپ سے ایک لاکھ روپے نفع بھی لوں گا بھی کل چھ لاکھ روپے آپ نے مجھے ادا کرنے ہیں ۔
پھر مقررہ وقت پر وہ شخص پوری رقم یا کچھ رقم ادا نہ کر سکا تو پھر وہ شخص اس سے کہتا ہے کہ میں آپ کو کچھ وقت مزید دیتا ہوں، لیکن اس کے ساتھ آپ کی جو مقررہ رقم ہے وہ بھی میں بڑھاؤں گا یعنی اگر پہلے چھ لاکھ آپ نے مجھے دینے تھے تو ابھی میں آپ سے ساڑھے چھ لاکھ لوں گا۔ ابتداء عقد میں یہ بات طے نہیں ہوئی تھی ۔
دوسری صورت یہ ہے زید نے گاڑی خرید کر بکر کو دی جسکی قیمت گیارہ لاکھ ہے، زید نے بکر کو کہا آپ نے ہر مہینے ایک لاکھ روپے گاڑی کی قسط دینی ہے، ایک لاکھ میں آپ سے نفع لوں گا ،کل بارہ لاکھ آپ نے مجھے ادا کرنے ہیں، پھر بکر بارہ مہینوں میں پوری رقم یا کچھ رقم ادا نہ کر سکا تو زید اس سے کہتا ہے کہ میں آپ کو مزید دو ماہ دیتا ہوں لیکن اس کے ساتھ آپ نے مجھے مقرر رقم سے کچھ مزید رقم بھی دینی ہے یعنی پہلے اگر بارہ لاکھ آپ نے مجھے دینے تھے تو ابھی آپ نے مجھے13 لا کھ دینے ہیں حالانکہ ابتداء عقد میں اس طرح کی کوئی بات طے نہیں ہوئی تھی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ دونوں صورتوں میں اگر بائع پانچ لاکھ /گیارہ لاکھ میں گاڑی خرید کر اس پر قبضہ کرنے کے بعد آگے ادھار یا قسطوں پر مقررہ رقم (چھ لاکھ/بارہ لاکھ پر فروخت کرے تو یہ معاملہ شرعاً جائز اور درست ہے۔تاہم مقررہ وقت پر ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بائع کا مزید مہلت دیکر اس پر اضافی رقم لینا صریح سود ہے جو کہ حرام اور ناجائز ہے،جس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

«صحيح البخاري بتحقيق: د. مصطفى ديب البغا» (2/ 733):
«23 - باب: قول الله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا الربا أضعافا مضاعفة واتقوا الله لعلكم تفلحون} /آل عمران: 130/.
(الربا) الزيادة. (أضعافا مضاعفة) كانوا في الجاهلية إذا حل أجل الدين قال الدائن للمستدين: إما أن تقضي وإما أن تربي، أي أزيدك في الأجل وتزيدني في الدين، وهكذا ربما تكرر هذا فيتضاعف مقدار الدين.»(ج:2،ص:733،ط:دار ابن كثير)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100416کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 5
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات