نماز قصر

کشتی میں کام کرنے والا آدمی سنن مؤکدہ کا پڑھے گا یا نہیں؟

فتوی نمبر :
100264
| تاریخ :
2026-10-10
عبادات / نماز / نماز قصر

کشتی میں کام کرنے والا آدمی سنن مؤکدہ کا پڑھے گا یا نہیں؟

کیا شپ پر کام کرنے والے صرف فرض نماز میں قصر کریں گے اور سنت نمازیں معاف ہو جائیں گی لیکن وتر معاف نہیں ہیں۔
ہراہ مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب سے مطلع فرمائیں۔
شکریہ اور جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح هو کہ دورانِ سفر سننِ مؤکدہ کے بارے میں فقہائے کرام نے یہ تفصیل بیان کی ہے کہ فجر کی سنتوں کے بارے میں چونکہ احادیثِ مبارکہ میں زیادہ تاکید آئی ہے، اس لیے وہ تو حتی الوسع پڑھی جائیں، جبکہ بقیہ (ظہر، مغرب اور عشاء کی) سنتوں کے بارے میں یہ تفصیل ہے کہ چلتی گاڑی اور جاری سفر کے دوران نہ پڑھی جائیں، بلکہ صرف فرض اور واجب پڑھ کر سفر جاری رکھا جائے۔ البتہ اگر کسی جگہ قیام طےہو جائے تو سنتوں کے پڑھنے کا بھی اہتمام کیا جائے۔ فقہاء کی بیان کردہ درج بالا تفصیل سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تعلق بالعموم خشکی کے سفر سے ہے، جبکہ بحری سفر (شپ/جہاز) میں تو شپ کے اندر ہی قیام رہتا ہے، جہاں نہ گاڑی چھوٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے اور نہ ہی کسی کو انتظار کی تکلیف دینے کی صورت بنتی ہے۔ اس لیے بحری سفر کے دوران اگر سر چکرانے وغیرہ کی دقت نہ ہوتو تمام سننِ مؤکدہ کا اہتمام کرنا چاہیے

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشیۃ ابن عابدین: ویاتی المسافر بالسنن اي الرواتب ... الي قوله ... ( قوله هو المختار) وقيل الافضل الترك ترخيصا، وقيل الفعل تقربا. وقال الهندواني: الفعل حال النزول والترك حال السير، وقيل يصلي سنة الفجر خاصة، وقيل سنة المغرب ايضاوقلت: والظاهر ان ما في المتن هو هذا وان المراد بالامن والقرار النزول وبالخوف والفرار السير لكن قدمنا في فصل القراءة انه عبر عن الفرار بالعجلة لانها في السفر تكون غالبا من الخوف تأمل (باب المسافر: ج: ۲، ص: ۱۳۱، ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي)
وفي البحر الرائق: وقيد بالفرض؛ لانه لا قصر في الوتر والسنن واختلفوا في ترك السنن في السفر فقيل: الافضل هو الترك ترخيصا وقيل الفعل تقربا وقال الهندواني: الفعل حال النزول والترك حال السير، وقيل يصلي سنة الفجر خاصة، وقيل سنة المغرب ايضا، وفي التجنيس والمختار انه إن كان حال امن وقرار يأتي بها؛ لانها شرعت مکملات والمسافر إليه محتاج، وإن كان حال خوف لا يأتي بها؛ لانه ترك بعذر اهـ
وفیہ: وقید بالرباعي؛ لانه لا قصر في الفرض الثنائي والثلاثي فالركعات المفروضة سبع عشرة وحال السفر إحدى عشرة(باب صلاة المسافر: ج: ۲، ص: ۱۴۱، ط: دار الكتاب الإسلامي)
وفي تبيين الحقائق: وفي المحيط اختلف في السنن ولا قصر فيها بالاتفاق؛ لانه شرع تخفيفا، وهو في الفرائض بل هو مخير بين الفعل والترك فقيل: الترك افضل ترخيصا وقد روي عن ابي بكر وغيره من الصحابة تركها وقيل الفعل افضل تقربا وقال الهندواني: حال النزول الفعل افضل وحال السير الترك افضل وقيل: يصلي سنة الفجر لقوتها وقيل سنة المغرب ايضا، وفي المبسوط لا بأس بترك السنن، وهذا يدل على ان الفعل افضل وتأويل ما روي عن بعض الصحابة انه حال السير على وجه لا يمكنه المكث لاذانها (باب صلاة المسافر: ج: ۱، ص: ۲۱۱، ط: المطبعة الكبرى الأميرية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وحید اللہ صافی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100264کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 5
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • مسافتِ سفر پر واقع ، جائے ملازمت پر ، کم از کم پندرہ دن ایک بار بھی قیام نہ کرنے کی صورت میں قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
Related Topics متعلقه موضوعات